ETV Bharat / state

بینکوں کے کئی قواتین میں آج سے تبدلیاں

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق بجلی بل، فون ریچارج سمیت مختلف خدمات کی ادائیگی آج سے خود بخود نہیں ہوں گی، بلکہ ان کی ادائیگی کے لیے اضافی اقدامات درکار ہوں گے۔

دہلی: بجلی بل، فون ریچارج کی ادائیگی کے نئے قواعد آج سے لاگو ہوگا

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 9:28 AM IST

Updated : Oct 1, 2021, 12:26 PM IST

نئی دہلی: بجلی بل، فون ریچارج سمیت مختلف خدمات کی ادائیگی آج سے خود بخود نہیں ہوگی۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے اس سلسلے میں توسیعی ڈیڈ لائن کے اختتام کے ساتھ ہی جمعہ کے روز سے ان چیزوں کی ادائیگی کے لیے اضافی اقدامات درکار ہوں گے۔ اس کے تحت بینکوں کو ادائیگی سے قبل صارفین سے تصدیق کی ایک شکل کے طور پر منظوری اور او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) سسٹم استعمال کرنا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے 4 دسمبر کو چھیتریے گرامین بینک (آر آر بی) اور غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں (این بی ایف سی) سمیت تمام بینکوں اور ادائیگی کے سہولت کاروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ مقررہ وقت پر کارڈز یا پری پیڈ ادائیگی کی مصنوعات (پی پی آئی) یا یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کا استعمال کرتے ہوئے بروقت لین دین کی تصدیق کے اقدامات (اے ایف اے) کی عدم تعمیل نہیں کرنے پر 31 مارچ 2021 کے بعد جاری نہیں رہے گی۔

مرکزی بینک نے یہ قدم سکیورٹی اقدامات اور کارڈ کے ذریعے لین دین کے نظام کو مضبوط بنانے کے ارادے سے اٹھایا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، ایچ ڈی ایف سی بینک سمیت بیشتر بینکوں نے اپنے صارفین کو اس نئے قوانین سے آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کچھ یونٹس کو نئی قواعد کے لیے تیار نہیں ہونے کی وجہ سے، آر بی آئی کو بجلی بل، فون ریچارج، ڈی ٹی ایچ ، ایمیزون پرائم ، نیٹ فلکس کے لیے فکسڈ ٹائم پر ہونے والے ادائیگی کے نیے نظام کے مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کرنا پڑا تھا۔

Last Updated : Oct 1, 2021, 12:26 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.