نئی دہلی: نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری (NMML) کا نام 14 اگست 2023 سے باضابطہ طور پر وزیر اعظم میوزیم اینڈ لائبریری (PMML) سوسائٹی رکھ دیا گیا ہے۔ ایک سینئر افسر نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں پرائم منسٹر میوزیم اینڈ لائبریری کی ایگزیکٹو کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ '' NMML کا نام تبدیل کر کے اب پرائم منسٹر میوزیم اینڈ لائبریری (PMML) رکھ دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 14 اگست 2023 سے نافذ العمل ہے۔ یوم آزادی مبارک!''
-
Nehru Memorial Museum and Library (NMML) is now Prime Ministers Museum and Library (PMML) Society w.e.f August 14, 2023- in tune with the democratisation and diversification of the remit of the society. Happy Independence Day ! @narendramodi, @rajnathsingh @MinOfCultureGoI pic.twitter.com/V7vJ4OVEIN
— A. Surya Prakash (@mediasurya) August 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Nehru Memorial Museum and Library (NMML) is now Prime Ministers Museum and Library (PMML) Society w.e.f August 14, 2023- in tune with the democratisation and diversification of the remit of the society. Happy Independence Day ! @narendramodi, @rajnathsingh @MinOfCultureGoI pic.twitter.com/V7vJ4OVEIN
— A. Surya Prakash (@mediasurya) August 15, 2023Nehru Memorial Museum and Library (NMML) is now Prime Ministers Museum and Library (PMML) Society w.e.f August 14, 2023- in tune with the democratisation and diversification of the remit of the society. Happy Independence Day ! @narendramodi, @rajnathsingh @MinOfCultureGoI pic.twitter.com/V7vJ4OVEIN
— A. Surya Prakash (@mediasurya) August 15, 2023
پوسٹ میں تین مورتی بھون کی تصویر بھی لگائی گئی۔ روال سال جون مہینے کے وسط میں این ایم ایم ایل سوسائٹی کے ایک خصوصی اجلاس میں اس کا نام تبدیل کرکے پی ایم ایم ایل سوسائٹی رکھنے کی اجازت دی گئی۔ کانگریس نے اس نام کی تبدیلی پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ تین مورتی بھون بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی سرکاری رہائش گاہ تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نام پر حتمی مہر لگانے کے لیے ضروری انتظامی طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت تھی اور حتمی منظوری چند روز قبل آئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ NMML کے عہدیداروں نے تبدیل شدہ نام کو موثر بنانے کے لیے 14 اگست کی تاریخ طے کرنے کا فیصلہ کیا۔
جانکاری کے مطابق رواں برس جون 2023 میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں نہرو میموریل میموریل کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جون میں شروع ہونے والا نام کی تبدیلی کا یہ عمل یوم آزادی کے موقع پر مکمل کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سابق چیف سکریٹری نریپیندر مشرا اس میموریل اور میوزیم کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہیں۔ سال 2016 میں، پی ایم مودی نے تین مورتی میں بھارت کے تمام وزرائے اعظم کے لیے ایک میوزیم قائم کرنے کا خیال پیش کیا تھا۔ اس کی منظوری ایگزیکٹو کونسل نے نومبر 2016 کو اپنے اجلاس میں دی تھی۔ اب یہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور اس میوزیم کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔