جامعہ تشدد پر سماعت 29 اپریل کو ہوگی۔ آج سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی والی بینچ سے کہا کہ 'جانچ اہم موڑ پر ہے اور اسے پورا ہونے دیا جائے، تبھی ہم مناسب جواب دیں گے۔'
سماعت کے دوران عرضی گزاروں کی جانب سے معروف وکیل کولین گونزالویس نے کہا کہ 'جامعہ کے 93 طلبا زخمی ہوئے، طلبا نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ شکایت بھی کی۔'
انہوں نے للت کماری کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان شکایتوں کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے، تبھی تشار مہتا نے کہا کہ کئی مقدمات درج کرنے سے بہتر ہیں کہ ایک مجموعی مقدمہ درج کیا جائے۔
سماعت کے دوران معروف وکیل اندرا جے سنگھ نے کہا کہ 'ہائی کورٹ کے پہلے حکم پر عمل نہیں کیا گیا کیوںکہ کوئی جواب داخل نہیں کیا گیا ہے، اگر انہیں جواب داخل کرنے کے لیے وقت چاہیے تو اس کے لیے بھی ایک حلف نامہ داخل ہونا چاہیے۔ اس کے بعد کورٹ نے 29 اپریل تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔'