جعفرآباد تشدد میں زخمی ہوئے ڈی سی پی امت شرما کی خیریت دریافت کرنے گوتم گمبھیر پٹپڑگنج میکس ہسپتال پہنچے۔ اس موقع پر گمبھیر نے کہا کہ 'تشدد بھڑکانے میں جو بھی لوگ شامل ہیں ان پر کارروائی ہونی چاہیے، چاہے وہ کپل مشرا ہی کیوں نہ ہو۔'
ڈی سی پی سے ملاقات کے بعد گمبھیر نے کہا کہ جس طرح سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت دورے کے دوران جس طرح سے اچانک تشدد ہوا وہ کہیں نہ کہیں سازش کی طرف اشارہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ٹرمپ کے دورے کے دوران جس طرح سے تشدد ہوا اس سے لگتا ہے کہ یہ سب بھارت کی امیج خراب کرنے کے لیے کیا گیا ہو۔'
گمبھیر نے کہا کہ 'شمال مشرقی دہلی میں جس نے بھی تشدد کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے، اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔ اگر وہ کسی پارٹی کا رہنما ہے تو اس پر کارروائی کرنی چاہیے۔'
گمبھیر نے کہا کہ 'اگر کپل شرما نے بھی بھڑکایا ہے تو ان پر بھی کارروائی ہونی چاہیے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ڈی سی پی امت شرما کی حالت مستحکم ہے، وہ ابھی آئی سی یو میں ہے۔'