ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت کی سات ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز درج - انڈیا کورونا اپ ڈیٹ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 172 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ وہیں ملک میں کورونا ایکٹو کی کُل تعداد 2319 رہ گئی ہے۔ Corona Active cases in India

بھارت کی سات ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز درج

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 2:15 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سات ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.14 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 172 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44147174 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کے شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا، کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن سے ایک اور مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 530722 ہو گئی ہے اورشرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ New corona cases in India

راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 52 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 2319 رہ گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں، جنوبی بھارت کے کیرالہ 23 فعام کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 1346 ہو گئی، جبکہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 6756016 ہو گئی اور مرنے والوں کا اعدادوشمار 71567 پر برقرارہے۔ کرناٹک میں 19 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 204 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4031805 ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 40308 پر مستحکم ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا کے دو ایکٹیو کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 127 ہو گئی ہے۔ اس دوران 32 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7988275 ہو گئی ہے، ریاست میں اس وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشمار 148418 ہوگیا ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چھ ایکٹو کیسز میں اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 39 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 764933 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک 19289 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Update in India: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 221 مریض صحت یاب

قومی راجدھانی میں کورونا کے تین ایکٹیو کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 21 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1980746 تک پہنچ گئی ہے اور اسی عرصے میں کورونا کی وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 26522 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹے میں 6 ایکٹیو کسیز کم ہونے سے ان کے کل تعداد 59 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 3556407 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 38,049 مریض جان بحق ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں کورونا کے تین، گوا اور ہماچل پردیش میں دو دو، چنڈی گڑھ، لداخ، سکم اور تلنگانہ میں کورونا کے ایک ایک کیس میں اضافہ ہوا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ انڈمان اور نکوبار جزائر، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.