ETV Bharat / state

India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران گیارہ ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز درج

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 2:06 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک مریض کی موت ہوئی ہے جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 30 ہزار 737 ہو گئی ہے۔ New covid Death cases in India

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران گیارہ ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز درج

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آٹھ ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آئے اور باقی ریاستوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.30 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 1931 ہو گئے ہیں اور اسی عرصے کے دوران 90 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوئے، جس کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44149436 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک مریض کی کورونا وائرس کے انفیکشن سے موت ہوئی ہے، جس سے اموات کی تعداد 530737 ہو گئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ قومی درالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 1980813 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک 26522 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

جنوبی ہندوستان کے کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ایکٹو کیسز کم ہو کر 1210 پر آ گئے ہیں، جبکہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 6756690 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71573 پر برقرارہے۔ کرناٹک میں 12 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد 163 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4032244 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 40309 پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کورونا کے سات ایکٹیو کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 117 ہو گئی ہے۔ اس دوران 13 افراد کی صحت یابی کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7988530 ہو گئی ہے اور ریاست میں اموات کا اعدادشمار 148420 ہے۔ بہار میں پچھلے 24 گھنٹے میں چار فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 839100 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک کل 12303 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

اڈیشہ میں پچھلے 24 گھنٹے میں تین فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 13,27,328 افراد صحت یاب اور9205 ہلاک ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے تین ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 25 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 837342 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4111 پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، گجرات، ہماچل پردیش، مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر، پڈوچیری اور راجستھان میں بالترتیب کورونا کا ایک ایک کیس بڑھا ہے اور اسی دوران راجستھان میں ایک مریض کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ انڈمان اور نکوبار جزائر، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، منی پور، میگھالیہ میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.