ETV Bharat / state

India Coronavirus Update: ملک میں کورونا کے تیرہ ہزار کے قریب نئے کیسز درج

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 2:26 PM IST

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 985 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ Recovery from Corona in India

ملک میں کورونا کے تیرہ ہزار کے قریب نئے کیسز درج

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اتار چڑھاؤ کے درمیان جمعرات کو 12,847 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار 577 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 14 افراد کی موت ہو گئی ہے ،جس سے اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 817 ہوگئی ہے۔ New Corona Cases in India

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7,985 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 82 ہزار 697 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں اس وقت شفایابی کی شرح 98.64 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.15 فیصد اور شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 1,373 بڑھنے سے ان کی کل تعداد 20,634 ہو گئی ہے۔ وہیں مزید 2879 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77 لاکھ 55 ہزار 183 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 880 ہے ۔کرناٹک میں ایکٹو کیسز 374 بڑھ کر 4,371 ہو گئے ۔ اس دوران 458 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد وبا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 14 ہزار 343 ہوگئی جبکہ مرنے والوں تعداد 40 ہزار 110 پر مستحکم ہے۔ Total Corona Cases in Maharashtra

دہلی میں ایکٹو کیسز 305 بڑھ کر 3,948 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 1,016 افراد نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 18,87,055 ہوگئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26,225 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز 250 بڑھ کر 2,364 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 375 افراد کے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 94 ہزار 727 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 621 ہے۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 204 کم ہو کر 1,849 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں 209 کا اضافہ ہونے کے بعد کل تعداد 20,57,698 ہو گئی ہے، اسی دوران مرنے والوں کی تعداد 23,525 ہو گئی ہے۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 220 بڑھ کر 1,621 ہو گئے ہیں ۔ کووڈ کو شکست دینے کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 65 بڑھ کر 7,89,561 ہوگئی ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد 4,111 پر مستحکم ہے۔

مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز 137 بڑھ کر 1,174 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 61 بڑھ کر 19,98,591 ہوگئی ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21,207 ہو گئی ہے ۔ راجستھان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 631 ہو گئی ہے ۔ کووڈ کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 65 بڑھ کر 12,76,655 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,560 پر مستحکم ہے۔

اتراکھنڈ میں ایکٹو کیسز تین بڑھ کر 569 ہو گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4,29,929 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک 7,694 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.