ETV Bharat / state

New Advisory For Betting سٹے بازی اور جوئے کے اشتہارات کے خلاف نئی ایڈوائزری جاری - سٹے بازی کے خلاف نئی ایڈوائزری جاری

میڈیا میں چل رہے سٹے بازی کے اشتہار کے بارے میں حکومت نے کہا کہ قانون کے مطابق سٹے بازی اور جوا کھیلنا غیر قانونی ہے۔ اس کی تشہیر سے گریز کریں۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اس سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ betting and gambling advertisements

سٹے بازی اور جوئے کے اشتہارات کے خلاف نئی ایڈوائزری جاری

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 10:39 AM IST

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کی وزارت نے میڈیا گھرانوں، میڈیا پلیٹ فارمز اور آن لائن ایڈورٹائزنگ انٹر میڈیاریز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیٹنگ پلیٹ فارموں کے اشتہارات/پروموشنل مواد کو نشر کرنے سے گریز کریں۔ جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں وزارت نے انگریزی اور ہندی اخبارات کے ذریعہ بیٹنگ ویب سائٹس کے اشتہارات اور پروموشنل مواد کی حالیہ اشاعت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ یہ ایڈوائزری تمام میڈیا فارمیٹس بشمول اخبارات، ٹیلی ویژن چینلز اور آن لائن نیوز پبلشرز، کے لیے جاری کی گئی ہے اور ماضی قریب میں میڈیا میں اس طرح کے اشتہارات کی مخصوص مثالوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

وزارت نے ایک مخصوص بیٹنگ پلیٹ فارم پر بھی اعتراض کیا ہے جو ناظرین کو اپنی ویب سائٹ پر کھیلوں کی لیگ دیکھنے کی ترغیب دیتا ہے، جو پہلی نظر میں کاپی رائٹ ایکٹ، 1957 کی خلاف ورزی کرتی نظر آتی ہے۔ قانونی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ میڈیا کی اخلاقی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے، ایڈوائزری میں پریس کونسل کے جرنلسٹک کنڈکٹ رولز کی دفعات کا حوالہ دیا گیا ہے، جن میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’اخبارات کو ایسے اشتہارات شائع نہیں کرنا چاہئے جن میں کوئی غیر قانونی مواد شامل ہو۔ ‘‘

یہ بھی پڑھیں: Centre Blocks 45 YouTube Videos حکومت نے یوٹیوب کی 45 ویڈیوز پر پابندی لگائی

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اخبارات اور رسالوں کو اخلاقی اور قانونی نقطہ نظر سے اشتہارات کا محاسبہ کرنا چاہئے، کیونکہ اشتہارات سمیت سبھی مواد کے لئے ایڈیٹر جواب دہ ہوتا ہے۔ ریوینیو جنریشن پریس کا واحد مقصد نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ہونا چاہیے، پریس کی بہت بڑی عوامی ذمہ داری ہے۔‘‘ وزارت نے اس سے قبل جون اور اکتوبر 2022 کے مہینوں میں بھی ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سٹے بازی اور جوا کھیلنا غیر قانونی ہے اور اس لیے ایسی سرگرمیوں کے براہ راست یا بالواسطہ اشتہارات کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019، اور پریس کونسل ایکٹ 1978، انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیریز گائیڈ لائنز اور ڈیجیٹل میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ) رولز، 2021 اور دیگر متعلقہ قوانین کی دفعات کے تابع ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.