اسپتال کے انتظامیہ نے بتایا کہ تینوں مریضوں کے نمونوں کی ٹیسٹ رپورٹ آچکی ہے۔
رپورٹ نیگیٹوہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جانچ کے لئے بھیجے گئے ان کے نمونوں میں یہ وائرس نہیں پایا گیا ہے۔
ان مریضوں کو 27 جنوری کو آر ایم ایل میں داخل کرایا گیا تھا۔ تینوں میں کورونا وائرس جیسی علامت پائی گئی تھیں اور وہ گزشتہ دنوں چین سے آئے تھے۔ انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ بناکر رکھا گیا ہے۔