بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
نیتو کپور فی الحال چنڈی گڑھ میں راج مہتا کی فلم 'جُگ جُگ جیو' کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
جمعرات کے دن ان کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔
مشہور فلم امر اکبر اینتھونی کی اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی تشخیصی رپورٹ کا انکشاف کیا ہے کہ وہ کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس ہفتہ ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ محفوظ ہیں۔ اور خود کو کوارائنٹائن کرلیا ہے ۔
تمام ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔ مزہد کہا کہ وہ انتظامیہ کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فوری اس پر توجہ دی ۔
ڈاکٹرز کے بتائے ہوئے مشورہ پر عمل کر رہی ہیں اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں.
62 سالہ کھبی کھبی فلم کی اداکارہ نیتو کپور نے مزید کہا کہ وہ اپنے فینس کی شکر گزار ہیں جن سے ان کو بے حد پیار اور حوصلہ ملا۔
اور ہر ایک سے اپیل ہے کہ وہ خود کو محفوظ رکھیں۔ ماسک لگائیں اور سماجی دوری کا خیال رکھیں اور خود کا خاص خیال رکھنے کیلئے ہر ممکن تدابیر اختیار کریں۔
واضح رہے کہ نیتو کپور جگ جگ جیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
ان کے ساتھ انیل کپور، ورن دھون، کائیرا اڈوانی بھی فلم میں کام کر رہی ہیں۔ جبکہ انیل کپور کی پچھلے ہفتہ کورونا کی رپورٹ نیگٹیو آئی ہے جبکہ ورن دھون کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ کائیرا کے بارے میں ابھی تک ایسی کوئی خبر نہیں آئی ہے ۔