ETV Bharat / state

این ڈی ایم سی اسکولی طلبا کو دے گی غذائی تحفظ الاؤنس - NDMC has taken this decision in view of Lockdown

لاک ڈاؤن کے دوران اسکولی بچوں کی تغذیہ سے متعلق ضرورتیں پورا کرنے اور ان کی جسمانی قوت مدافعت محفوظ رکھنے کے لئے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے اسکولی طلبا کو غذائی تحفظ الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

این ڈی ایم سی اسکولی طلبا کو دے گی غذائی تحفظ الاؤنس

author img

By

Published : May 15, 2020, 8:16 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس دوران اسکولی بچوں کی تغذیہ سے متعلق ضرورتیں پورا کرنے اور ان کی جسمانی قوت مدافعت محفوظ رکھنے کے لئے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے اسکولی طلبا کو غذائی تحفظ الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

این ڈی ایم سی نے ایک بیان جاری کرکے آج بتایا کہ یہ فوڈ سکیورٹی الاؤنس میونسپل کونسل کے اٹل آدرش اسکولوں، امداد یافتہ اسکولوں اور نو یُگ اسکولوں کے طلبا کے بینک کھاتوں میں آرٹی جی ایس کے ذریعہ ڈائریکٹ بنیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ڈی) کے تحت نرسری سے 12 جماعت تک کے طلبا کو ملنے والے مڈ دے میل کے عوض میں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی کونسل نے اس بارے مٰیں یہ فیصلہ کیا ہے کہ نرسری اور پرائمری جماعتوں کے لئے یہ 19 مارچ سے 30 اپریل تک کے لئے 226.44 روپے فی طالب علم دیئے جائیں گے۔ دیگر سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری جماعتوں کے طلبا کے لئے یہ 19 مارچ سے 30 اپریل تک کے لئے 269.44 روپے فی طالب علم دیئے جانے ہیں۔

میونسپل کونسل کے محکمہ تعلیم نے اٹل آدرش ودالیہ، میونسپل اور نو یگ اسکولز کے سبھی سربراہان سے درخواست کی ہے کہ وہ اسے اسکولز کے سبھی والدین اور طلبا کے نوٹس میں لائیں اور ان کے بینک کھاتوں کی تفصیل، آدھار نمبر اور دیگر تفصیلات یکجا کریں، جس سے جلد سے جلد اس الاؤنس کی رقم ان کے کھاتوں میں آرٹی جی ایس کے ذریعہ سے ڈائریکٹ بنیفٹک ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے تحت بھیجی جاسکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

NDMC dehli
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.