یہ مارگ دارالحکومت دہلی کے نریلا میں ایک سڑ ک کا ہے، جسے برسوں سے گاندھی آشرم مارگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
گزشتہ دنوں شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے اس کا نام تبدیل کر بی جے پی کارکن کے والد جگن ناتھ بنسل کے نام پر کر دیا۔
دہلی میں ایک بار پھر نام پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے مہاتما گاندھی کے نام والی سڑک کا نام تبدیل کر اسے بی جے پی کارکن کے والد کے نام کر دیا ہے۔
کانگریس پارٹی نے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
مقامی لوگ اس کی مخالفت میں سڑک پر اترے اور ان میں سے کچھ لوگ اس مسئلے کے تعلق سے کانگریس پارٹی تک پہنچے کہ کانگریس پارٹی اسے مدا بنائے۔
اس سڑک کو دوبارہ گاندھی جی کے نام پر کرنے کی مقامی سطح پر بہت زوردار طریقے سے ہو رہی ہے، اسے اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتےہیں کہ اسے لیکر ایک کمیٹی تشکیل کی جا چکی ہے، جس کانام ' گاندھی آشرم مارگ بچاؤ آندولن سمیتی' دیا گیا ہے۔
اس کمیٹی کے منتظم سریندر میہرولیا نے آج کئی مقامی لوگوں کے ساتھ دہلی کے کانگریس کے ریاستی عبوری صدر راجیش للوٹھیا نے ملاقات کی اور اس معاملے میں دخل دینے کی اپیل کی۔
اس معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے راجیش للوٹھیا نے کہا ہے کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے وارڈ نمپر۔1 نریلا میں جس گاندھی آشرم مارگ کا نام تبدیل کر بی جے پی کارکن کے والد کے نام پر کیا گیا ہے، جس کا کانگریس پارٹی پرزور مخالفت کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سڑک کا افتتاح بی جے پی بر سر اقتدار شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر نے ہی کیا تھا اور یہ دکھاتا ہے کہ اس میں آر ایس ایس کا کتنا بڑا ایجنڈا چھپا ہے۔
گاندھی آشرم مارگ بچاؤ سمیتی کی جانب سے اس مدے پر ایک بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔ راجیش للوٹھیا نے اس مظاہرے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر این ڈی ایم سی اس سڑک کانام دوبارہ گاندھی کے نام پر نہیں کرتی ہے، تو کانگریس کارکنان نے اس مظاہرے میں شامل ہوں گے اور کا نگریس پارٹی اسے پوری حمایت رہے گی۔
غورطلب ہے کہ گزرے پارلیمنٹ سیشن کے دوران بی جے پی دہلی کے سابق ریاستی صدر وجئے گوئل نے مطالبہ کیا تھا کہ دہلی کا نام بدلا جانا چاہیئے۔
اس مدے پر سیاسی بحث ہو رہی تھی کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے گاندھی جی کے والے روڈ کانام تبدیل کر اسے عام بی جے پی کارکن کے والد کا نام دے دیا۔
غورکرنے والی بات یہ ہے کہ ملک ابھی گاندھی جی کی 100 ویں جینتی کی تیاری کر رہی ہے۔