دہلی جل بورڈ کے بعد نئی دہلی میونسپل کونسل نے رمضان المبارک کے دوران کام کرنے والے تمام مسلم ملازمین کی سہولت کے لیے 3 اپریل سے 2 مئی تک ہر روز شام ساڑھے چار بجے چھٹی دینےکا اعلان کیا ہے۔ این ڈی ایم سی کے اس فیصلے سے ان مسلم ملازمین کے لیے افطار کرنا آسان ہو جائے گا جو رمضان کے مہینے میں روزہ دار رہتے ہیں۔اسسٹنٹ لیبر ویلفیئر آفیسر این کے شرما نے اس سلسلے میں این ڈی ایم سی کے تمام متعلقہ محکموں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے اور محکمہ کے سربراہوں کو مطلع کیا ہے، تاکہ مسلم ملازمین کو قبل از وقت چھٹی لینے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
NDMC Allows Muslim Employees Observing Fast During Ramzan to Leave Office at 4.30 pm
مزید پڑھیں:دہلی: ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں میں 'حلال' یا 'جھٹکا' لکھنا لازمی
اس سے قبل دہلی حکومت نے مسلم ملازمین کو وقت سے دو گھنٹے پہلے پورے مہینے کی جزوی چھٹی دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ کونسل اور دہلی حکومت کے اس فیصلے پر مسلم ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی جل بورڈ نے بھی رمضان المبارک مہینہ کو دیکھتے ہوئے اپنے یہاں مسلم ملازمین کودو گھنٹے پہلے چھٹی دینے کا اعلان کیاتھا لیکن بی جے پی کے سخت اعتراض کے بعد اپنا حکم واپس لے لیا ہے۔