ETV Bharat / state

نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں این سی ای آر ٹی کا اہم کردار

این سی ای آر ٹی کے 60ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ”نشنک” نے کہا 'کسی ادارے کی اصل شناخت اس کی عمارت سے نہیں بلکہ اس کے افعال سے ہوتی ہے اور این سی ای آر ٹی نے اپنی تعلیمی کامیابیوں کے ذریعہ ایک الگ شناخت قائم کی ہے'۔

ramesh
ramesh pokhriyal
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 7:20 PM IST

مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ اسکولوں کی تعلیم اور اساتذہ کی تعلیم میں بنیادی تبدیلیاں لانے کے لئے 34 سال کے بعد ایک نئی قومی تعلیمی پالیسی لائی گئی ہے اور اس پالیسی کو نافذ کرنے میں قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (این سی ای آر ٹی) کا کردار انتہائی اہم ہے کیوں کہ یہ اسکول کے نئے نصاب، درسی کتب اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں رہنما ہدایات فراہم کرے گی۔

این سی ای آر ٹی کے 60ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نے کہا 'کسی ادارے کی اصل شناخت اس کی عمارت سے نہیں بلکہ اس کے افعال سے ہوتی ہے اور این سی ای آر ٹی نے اپنی تعلیمی کامیابیوں کے ذریعہ ایک الگ شناخت قایم کی ہے'۔

انہوں نے این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ریشیکیش سیناپتی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا 'این سی ای آر ٹی کے لازمی کاموں میں اسکول کی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لئے مستقل تحقیق کرنے کے ساتھ ہی بچوں، اساتذہ، والدین اور دیگر متعلقہ افراد کے لئے مفید تعلیمی مواد تیار کرنا اور ضرورت کے مطابق تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرنا شامل ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے پانچ دہائیوں سے زیادہ طویل عرصے سے ان شعبوں میں عمدہ کام کیا ہے'۔

مرکزی وزیر نے کہا '34 سال بعد ہم ایک نئی قومی تعلیمی پالیسی لے کر آئے ہیں جس میں اسکولی تعلیم اور اساتذہ کی تربیت میں یکسر تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس پالیسی کو نافذ کرنے میں این سی ای آر ٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے این سی ای آر ٹی کے ذریعہ قومی نصاب کا خاکہ تیار کیا جائے گا، جو نئے نصاب، درسی کتب اور اسکول کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں رہنما ہدایات فراہم کرے گا'۔

یہ بھی پڑھیے
اپوزیشن خوفزدہ کرکے مسلمانوں کا ووٹ نہیں لے سکتی: بلیاوی

ڈاکٹر نشانک نے کہا 'این سی ای آر ٹی نے اساتذہ کی صلاحیت سازی اور استعداد میں اضافہ کے لیے 23،000 افراد اور 17.5 لاکھ اساتذہ اور اسکول کے سربراہوں کو وزارت تعلیم کے مخصوص پروگرام کے ذریعے تربیت دی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے چیلنج کے پیش نظر آج مجھے آن لائن پورٹل کے آغاز کرنے پر خوشی ہورہی ہے، اس آن لائن پروگرام کے ذریعے ہم ابتدائی سطح کے بقیہ24.5 اساتذہ تک پہنچ سکیں گے'۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے پورٹل پر آن لائن کے ذریعہ رجسٹریشن بھی شروع کیا اور این سی ای آر ٹی اور انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) کے درمیان مفاہمت نامہ پر بھی دستخط ہوئے۔

ڈاکٹر نشانن نے این سی ای آر ٹی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی کے مابین مفاہمت نامہ پر دستخط ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'اس تاریخی معاہدے کے تحت ہندی اور انگریزی میڈیم کے درجہ ایک سے لے کر درجہ بارہویں تک این سی ای آر ٹی کی تمام نصابی کتابوں، اور دیگر ضمنی نصابی کتب اور وسائل کو بھارتی علامتی زبان میں منتقل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے ان تمام طلبہ اور اساتذہ کو فائدہ ہوگا، جو سن نہیں سکتے یا قوت سماعت سے محروم ہیں'۔

انہوں نے کورونا بحران کے دوران این سی ای آر ٹی کے ذریعہ تعلیم کے میدان میں کئے گئے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہا 'مجھے امید ہے کہ این سی آر ٹی اپنی انتھک کوششوں سے ملک میں اسکولی تعلیم کی رہنمائی جاری رکھے گی'۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات تھاور چند گہلوت، مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سنجے دھوتری، محکمہ اسکولی تعلیم کی سکریٹری انیتا کروال، این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ریشکیش سیناپتی، این سی ای آر ٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر پروفیسر سریدھر سریواستو، شعبہ تکنیکی تعلیم کے سربراہ پروفیسر رنجنا اروڑہ، اور وزارت تعلیم، وزارت سماجی انصاف نیز این سی ای آر ٹی کے دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.