ETV Bharat / state

بستر: نکسلیوں نے 8 گاڑیوں کو آگ لگا دی - بستر ڈویژن

بستر کے مالیواہی علاقے میں سڑک کی تعمیر میں لگی 8 گاڑیوں کو نکسلیوں نے آگ لگا دی ہے۔

naxalites burn eight vehicles at bastar
بستر: نکسلیوں نے 8 گاڑیوں کو آگ لگا دی
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 4:20 AM IST

اطلاعات کے مطابق بستر میں نکسلیوں نے سڑک کی تعمیر میں لگی 8 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ تاہم اس دوران کسی مزدور یا دوسرے فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ مالیواہی علاقے کے کچینار میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ نکسلیوں نے اس علاقے سے آنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

نکسلیوں نے کام سے واپس لوٹ رہے ملازمین کو روک دیا تھا اس کے بعد قریب 8 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی شام کا بتایا جارہا ہے۔ فی الحال اس واقعے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

نکسلی اکثر تعمیراتی کام میں مصروف گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس وقت بستر ڈویژن کے متعدد اضلاع میں نکسلی متعدد سنگین واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی بہت ساری نجی اور سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔

منگل کے روز نکسلیوں نے دھمتری میں ایک نوجوان اور نارائن پور کے بازار میں سب سرپنچ کا قتل کیا ہے۔ نارائن پور واقعے کے دوران ایک دیہی خاتون کو بھی گولی لگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.