ETV Bharat / state

PM Modi Mann Ki Baat سردار پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر میرا یوا بھارت لانچ کیا جائے گا: وزیراعظم مودی - نوجوانوں کے لئے میرا یووا بھارت پیلٹ فارم

وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے من کی بات ریڈیو پروگرام میں کہا کہ ایک 'میرا یووا بھارت' ویب سائٹ بھی شروع ہونے والی ہے اور نوجوانوں کو اس کی ویب سائٹ پر رجسٹر ہونا چاہیے تاکہ وہ موقع حاصل کرکے قوم کی تعمیر و ترقی کی سرگرمیوں میں فعال اور اہم کردار ادا کریں۔ Nationwide platform 'Mera Yuva Bharat' to be launched on 31st Oct 2023.

PM Modi Mann Ki Baat
PM Modi Mann Ki Baat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 1:15 PM IST

Updated : Oct 29, 2023, 1:21 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ اس سال 31 اکتوبر اتحاد کے دن (ایکتا دیوس) کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے اختتام کے ساتھ ہی ایک بہت بڑی ملک گیر تنظیم 'میرا یووا بھارت' کی بنیاد رکھی جائے گی۔ جو نوجوانوں کو ملک کی تعمیر کے مختلف ایونٹس میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ مودی نے یہ اعلان یہاں آل انڈیا ریڈیو پر اپنے باقاعدہ ماہانہ پروگرام من کی بات کے 106ویں ایپی سوڈ میں کیا۔ مودی نے کہا کہ 31 اکتوبر ہم سب کے لیے بہت خاص دن ہے۔ اس دن ہم مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش مناتے ہیں۔ ہم ہندوستانی انہیں بہت سی وجوہات کی بنا پر یاد کرتے ہیں اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سب سے بڑی وجہ ہے - ملک کی 580 سے زیادہ ریاستوں کو جوڑنے میں ان کا بے مثال رول۔ملک کے الگ الگ حصوں کو ہندوستان کے ساتھ جوڑ نے کا کام سردارولبھ بھائی پٹیل نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر سال 31 اکتوبر کو گجرات میں اسٹیچو آف یونٹی پر قومی اتحاد کے دن (ایکتا دیوس) سے متعلق تقریب ہوتی ہے۔ اس مرتبہ اس کے علاوہ دہلی میں کرتویہ پتھ پر ایک بہت ہی خاص پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ''آپ کو یاد ہوگا کہ حال ہی میں میں نے ملک کے ہر گاؤں اور ہر گھر سے مٹی جمع کرنے کی درخواست کی تھی۔ہر گھر سے مٹی جمع کرنے کے بعد اسے کلش میں رکھا گیا اور پھر امرت کلش یاترا ئیں نکالی گئیں۔ ملک کے کونے کونے سے جمع کی گئی یہ مٹی، یہ ہزاروں امرت کلش یاترائیں اب دہلی پہنچ رہی ہیں، یہاں دہلی میں اس مٹی کو ایک بہت بڑے بھارت کلش میں ڈالا جائے گا اور اس مقدس مٹی سے دہلی میں 'امرت واٹیکا' کی تعمیر ہوگی ۔ یہ ملک کی راجدھانی کے قلب میں امرت مہوتسو کی عظیم مراث کے طور پر موجود رہے گی۔

مزید پڑھیں: 'من کی بات میں پلوامہ کے ذکر سے سر فخر سے بلند ہوگیا'

وزیر اعظم نے کہا کہ "آزادی کا امرت مہوتسو، جو ملک بھر میں گزشتہ ڈھائی سال سے جاری ہے، 31 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ آپ سب نے مل کر اسے دنیا میں طویل عرصہ تک چلنے والے مہوتسو میں سے ایک بنا دیا ۔ اپنے مجاہدین آزادی کی عزت افزائی ہو یا ہر گھر میں ترنگا، آزادی کے امرت مہوتسو میں لوگوں نے اپنی مقامی تاریخ کو ایک نئی پہچان دی ہے۔ اس عرصے کے دوران کمیونٹی سروس کی ایک شاندار مثال بھی دیکھی گئی ہے۔

مودی نے کہا کہ "آج میں آپ کو ایک اور خوشخبری سنا رہا ہوں، خاص طور پر اپنے نوجوان بیٹوں اور بیٹیوں کو، جن کے پاس ملک کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ، خواب اور عزم ہے۔ یہ خوشخبری ہم وطنوں کے لیے توہے ہی ،، میرے نوجوان دوستو! یہ آپ کے لیے خاص ہے۔ صرف دو دن بعد 31 اکتوبر کو ایک بہت بڑی ملک گیر تنظیم کی بنیاد رکھی جا رہی ہے اور وہ بھی سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر۔ اس تنظیم کا نام ہے – میرا یووا بھارت، یعنی مائی بھارت آرگنائزیشن۔ یہ تنظیم ہندوستان کے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کے مختلف ایونٹس میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ "یہ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں ہندوستان کی نوجوان طاقت کو متحد کرنے کی ایک منفرد کوشش ہے۔ ’میرا یووا بھارت‘ کی ویب سائٹ ’ مائی بھارت‘ بھی لانچ ہونے والی ہے۔ میں نوجوانوں سے درخواست کروں گا، میں بار بار درخواست کروں گا کہ میرے ملک کے تمام نوجوان، میرے ملک کے تمام بیٹے اور بیٹیو، MyBharat.gov.in پر رجسٹر کریں اور مختلف پروگراموں کے لیے سائن اپ کریں۔ مودی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو بھی ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا، ''31 اکتوبر کو سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی کی برسی بھی ہے۔ میں بھی انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔"

Last Updated : Oct 29, 2023, 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.