نئی دہلی: راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے مدنظر حکمراں جماعت بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کی مخالفت کرنے کے لیے ایک مضبوط اپوزیشن جماعت کی سخت ضرورت ہے۔ مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، جو ملک و قوم کے لیے سود مند ثابت ہو۔ Nationalist Congress Party Minority Cell Will Organise Seminar On Maulana Azad life
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے قومی صدر اور سابق ایم ایل سی سراج مہدی نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات دن بدن بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، ملک میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا جارہا ہے جس کے سبب مسلمان خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں ڈریں نہیں کیونکہ حالات جلد ہی بہتر ہوں گے۔ ہم ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا اور مستقبل میں کریں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج مہدی نے بتایا کہ بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کی مناسبت سے قومی دارالحکومت دہلی میں 22 دسمبر کو ایک قومی سیمینار منعقد کرنے جا رہے ہیں۔اس میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق مرکزی وزیر اور این سی پی کے سربراہ شرد پوار شرکت کریں گے۔ ساتھ ہی بڑی تعداد میں اہل علم اور ذی شعور افراد بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Policing Democracy پولیسنگ ڈیموکریسی، کیا بات چیت کی گنجائش ختم ہوگئی کے عنوان پر دہلی میں پریس کانفرنس
سراج مہدی نے بتایا کہ یہ سیمینار ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزاد کی یوم پیدائش کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے۔اس سیمینار میں مولانا ابو الکلام آزاد کی حیات و خدمات پر گفتگو کی جائے گی کیونکہ آزاد نے ملک میں تعلیمی نظام قائم کیا۔ تعلیم سے متعلق پالیسیاں بنائیں جو آج بھی ملک میں تعلیمی نظام کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم موجودہ حکومت مولانا آزاد کے ذریعہ تیار کردہ ایجوکیشن پالیسی کو ختم کرکے ملک کی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے پیغام کو موجودہ وقت میں عام کریں۔ Nationalist Congress Party Minority Cell Will Organise Seminar On Maulana Azad life