نئی دہلی:مسٹر ٹھاکر نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ پانچ روزہ یوتھ فیسٹیول کے دوران منعقد ہونے والے یوتھ چوٹی کانفرنس میں کام اور صنعت کا مستقبل، موسمیاتی تبدیلی، امن کا قیام، جمہوریت میں نوجوانوں کا کردار اور جسمانی اور ذہنی صحت پربات کی جائے گی۔National Youth Festival Will Held In Karnataka
مسٹر ٹھاکر نے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہندوستان کو جی 20کی میزبانی ملنا ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے ۔ جی 20 کے تحت یوتھ 20 اجلاس ملک بھر میںہوں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ یوتھ فیسٹول میںجو نوجوان آئیں گے،
انھیں یوتھ 20 کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور جب وہ اپنی ریاستوں میں واپس جائیں تو ملک کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں’یوتھ ٹاکس‘کا انعقادہو۔ جی 20 میں جہاں پوری دنیا کے لیڈر اپنی بات رکھیں گے، ہم اسے یوتھ 20 کے ذریعے پورے ہندوستان میں پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ12 دسمبر سے شروع ہونے والے یوتھ فیسٹیول کا افتتاح وزیر اعظم مودی 30,000 نوجوانوں کی موجودگی میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں ملک بھر سے 7500 طلباءشرکت کریں گے۔یوتھ فیسٹیول میں کلار ی پیٹو، کبڈی اور ملکھمب جیسے دیسی کھیلوں کےتئیں بیداری بڑھانے کا کام کیا جائے گا۔
مسٹر ٹھاکر نے کہاسب سے شاندار بات یہ ہے کہ ہم نے میلے میں دیسی کھیلوں کو بھی شامل کیا ہے تاکہ لوگ اس کے بارے میں معلومات حاصل ہوا ور یہ صرف روایتی نہیں بلکہ قومی اور پھر بین الاقوامی کھیل بنے۔National Youth Festival Will Held In Karnataka
یو این آئیAll India Football Federation اے آئی ایف ایف نے 2047 تک بھارتی فٹبال کی تصویر بدلنے کے لئے روڈ میپ پیش کیا