ETV Bharat / state

عالمی زبانوں کی تخلیقات کو اردو میں شائع کرنے، قومی اردو کونسل کا عزم

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے تخلیقی ادب پینل کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں علاقائی، قبائلی اور عالمی زبانوں کی نمائندہ تخلیقات کو اردو زبان میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

national urdu council online meeting
عالمی زبانوں کی تخلیقات کو اردو میں شائع کرنے، قومی اردو کونسل کا عزم
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 10:01 PM IST

قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کونسل کے تخلیقی ادب پینل کی آن لائن میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سینکڑوں زبانیں بولی جاتی ہیں اور ہر زبان کا اپنا ادب ہے جس میں عمدہ شاعری اور بہترین کہانیاں لکھی جاتی ہیں، چونکہ اردو زبان اس ملک کی ہی نہیں بلکہ دنیا کی ایک نمایاں زبان ہے۔ اس لیے ہماری خواہش ہے کہ اس زبان میں ہندوستان کی تمام زبانوں بالخصوص علاقائی و قبائلی زبانوں کی عمدہ کہانیوں، افسانوں اور شاعری کو اردو میں منتقل کیا جائے تاکہ اردو زبان میں اس تہذیبی و لسانی رنگارنگی کی بخوبی نمائندگی ہو جو ہمارے ملک کی خصوصیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ زبانیں وہ ہوتی ہیں جو معاصر زبانوں کے ادبی و تخلیقی تغیرات سے نہ صرف آگاہ رہتی ہیں بلکہ انھیں اپناتی بھی ہیں،اسی نقطۂ نظر سے کونسل نے یہ طے کیا ہے کہ کونسل نہ صرف ہندوستان کی مختلف زبانوں بلکہ دنیابھر کی اہم زبانوں کے افسانوں، کہانیوں اور شاعری وغیرہ کا ترجمہ شائع کرے گی۔

اس میٹنگ میں ترجمہ و تخلیق کے مختلف پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیااور اتفاق رائے سے انھیں جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس میٹنگ میں کونسل کے ڈائریکٹر اور پینل کے معزز ممبران کی جانب سے ہندوستان کی علاقائی وقبائلی زبانوں کی بہترین تخلیقات کے ترجمے پر خاص زور دیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ کونسل کی جانب سے ڈوگری، بھوجپوری، کشمیری، بنگالی، کنڑ اور دیگر زبانوں کی نمائندہ کہانیاں، افسانے اور شاعری شائع کی جائے گی۔

کونسل کے ڈائریکٹر نے تمام ممبران سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں کونسل کو مشورے دیں اور میٹنگ کے علاوہ ذاتی طورپر بھی اپنی تجاویز پیش کریں کہ بچوں اور بڑوں کے لیے کس قسم کی کتابیں شائع کی جانی چاہئیں اور کس زبان کے ادب کا ترجمہ کیا جانا چاہیے۔اس موقعے پر پینل کے ممبران نے آن لائن میٹنگ کے تجربے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

میٹنگ میں پینل کے چیئر مین نورالحسنین،شموئل احمد، مہرافروز، بلراج بخشی، وحشی سعید،سلمی صنم،شبیر احمد، ملک زادہ جاوید،ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اکیڈمک)، ڈاکٹر اجمل سعید (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)،ڈاکٹر فیروز عالم (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)، آبگینہ عارف (ٹیکنکل اسسٹنٹ) اورنایاب حسن موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.