ETV Bharat / state

National Talent Search: دوسرے نیشنل ٹیلنٹ سرچ کا اعلان - Association of Muslim Professionals

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس نے دوسرے نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2021 کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں ملک بھر سے بیس ہزار اسکولوں اور پانچ ہزار سے زائد کالجوں کے پانچ لاکھ طلبا کی ریکارڈ توڑ شرکت کی امید پے۔ ساتھ ہی یہ ملک کے سب سے بڑے آن لائن ایونٹس میں سے ایک ہوگا۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے دوسرے نیشنل ٹیلنٹ سرچ کا اعلان کیا

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 1:14 PM IST

نئی دہلی: ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (AMP) نے اپنے دوسرے سالانہ نیشنل ٹیلنٹ سرچ مقابلہ کا اعلان کردیا ہے۔ اس نیشنل ٹیلنٹ سرچ کا مقصد طلبہ کی معلومات عامہ میں اضافہ، ان میں مسابقتی جذبے کو پروان چڑھانا اور بہترین اور ذہین طلبہ کی شناخت کرنا ہے تاکہ ان بچوں کی رہنمائی اور مدد کی جاسکے۔ اے ایم پی کی صدر عامر ادریسی نے کہا کہ اس سال ہندوستان بھر سے بیس ہزار اسکولوں اور پانچ ہزار سے زائد کالجوں کے ریکارڈ توڑ پانچ لاکھ طلبا اس مقابلے میں شرکت کریں گے اور یہ ملک کے سب سے بڑے آن لائن ایونٹس میں سے ایک ہوگا۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے دوسرے نیشنل ٹیلنٹ سرچ کا اعلان کیا
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے دوسرے نیشنل ٹیلنٹ سرچ کا اعلان کیا

ہندوستان کے نیشنل ٹیلنٹ سرچ پروجیکٹ کے سربراہ پروفیسر خلیل احمد نے مقابلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقابلہ 3 کیٹگریز میں منعقد کیا جائے گا:

● اتوار، 12 دسمبر 2021 – سینئر/ڈگری کالجز (انڈرگریجویٹس)

● اتوار، 19 دسمبر 2021 - اسکول (آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت)

● اتوار، 26 دسمبر 2021 - جونیئر کالجز (11ویں اور 12ویں جماعت)

ایم پی کی جانب سے اس مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 لاکھ کے نقد انعامات اور 20 لاکھ سے زائد کے اسکالرشپس کے ساتھ ساتھ طلبا کے لیے بہت سی اضافی مدد فراہم کر رہا ہے۔

اس مقابلے کی انفرادیت اور خصوصیت یہ ہے کہ اسکول، کالج، این آئی او ایس، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ طلبا کے ساتھ ساتھ 13 سے 15 سال کی عمر کے مدارس کے طلبا بھی نیشنل ٹیلنٹ سرچ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
مقابلہ منعقد کرنے والی ٹیم کی ایک اہم رکن صوفیا قریشی نے کہا کہ اس سال نیشنل ٹیلنٹ سرچ مقابلہ کی میزبانی ایک خاص طور پر ڈیزائن کردہ موبائل ایپ پر کی جا رہی ہے جس کا نام (chAMPian) ہے۔

  • رجسٹریشن کا عمل:
    گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور chAMPian ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
    اپنی پرسنل ڈیٹیل کے ساتھ اپنے موبائل فون پر ایپ انسٹال کریں۔
    اسٹوڈنٹ رجسٹریشن بٹن پر کلک کر کے نیشنل ٹیلینٹ سرچ کے لئے رجسٹر کریں۔

    اس موبائل کے ذریعے ناصرف امتحان منعقد کیا جائے گا بلکہ کہ طلبہ کو مستقبل میں کیرئیر کاؤنسلنگ، اسکالرشپ گائیڈنس، منٹورشپ، روزگار کی تربیت اور داخلہ میں مدد بھی دی جائے گی۔

    مزید جانکاری نیچے دی ہوئی لنک سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
    http://www.ampindia.org/national_talent_search

یہ بھی پڑھیں:

اے ایم پی این جی او کنیکٹ ٹیم کے سربراہ فاروق صدیقی پر امید ہیں کہ اسکولوں اور کالجوں کے ذمہ داران اپنے تمام بچوں کو اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ترغیب دیں گے اور رجسٹریشن میں ان کی مدد کریں گے۔ زیادہ سے زیادہ بچوں کی شرکت کو یقینی بنانے والے اور عمدہ نتائج حاصل کرنے والے اسکولوں اور کالجوں کو بھی سراہا جائے گا۔Conclusion:Association of Muslim Professionals Announces Second National Talent Search 2021

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.