انہوں نے کہا کہ پانی کے سیکٹر میں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جل شکتی کی وزارت کے آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء محکمے کی طرف سے پانی سے متعلق قومی پالیسی 2012 پر نظر ثانی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اور پانی سے متعلق قومی پالیسی پر نظر ثانی کے لئے 5 نومبر 2019 کو ایک مسودہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پانی سے متعلق قومی پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور یہ نظر ثانی ریاستی سرکاروں سمیت مختلف فریقوں کے ساتھ وسیع مشورے کے ساتھ کی جانی چاہئے۔
آبی وسائل ، پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے لئے ریاست کے وزراء انچارج کی ایک میٹنگ نئی دہلی میں 11 جون 2019 کو ہوئی تھی ، جس میں پانی کی بچت پر مختلف ریاستوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا اور پانی کی سپلائی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایکشن پلان کے نفاذ کے علاوہ پانی کو جمع کرنے کے منصوبے اور دیگر پروگراموں کے ساتھ پانی کو بچانے کے بارے میں مختلف ریاستوں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔
ریاستی سرکاروں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ بڑے پیمانے پر بارش کے پانی کو جمع کرنے کے لئے پانی کی بچت کے اقدامات کو مکمل کریں۔