ETV Bharat / state

مودی حکومت کی مختلف پالیسیز کے خلاف 26 نومبر کو قومی سطحی ہڑتال - وجیندر میہرا

اس دن ریاست کی تمام صنعت اور ادارے بند رہیں گے، مزدور اور اہلکار سڑکوں پر اتر کر تحریک چلائیں گے۔

National level strike on November 26 against various policies of Modi government
مودی حکومت کی مختلف پالیسیز کے خلاف 26 نومبر کو قومی سطحی ہڑتال
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 4:42 AM IST

مرکزی ٹریڈ یونین اور قومی فیڈریشن نے ہماچل پردیش کے مشترکہ اسٹیج کی میٹنگ میں اعلان کیا ہے کہ آئندہ 26 نومبر کو ملک کے کروڑوں مزدور اور اہلکار مودی حکومت کی مزدور، اہلکار اور کسان مخالف پالیسیز کے خلاف قومی سطح پر ہڑتال کریں گے۔

اس دن ریاست کی تمام صنعت اور ادارے بند رہیں گے، مزدور اور اہلکار سڑکوں پر اتر کر تحریک چلائیں گے۔ ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے اس سے قبل بلاک، ضلع اور ریاستی سطح پر ٹریڈ یونین اور اہلکار فیڈریشن کی مشترکہ میٹنگیں ہوں گی۔

ٹریڈ یونین کے مشترکہ اسٹیج کے ہماچل پردیش کے کنوینر ڈاکٹر کشمیر ٹھاکر، اِیٹک ریاستی صدر بابا ہردیپ سنگھ، ایٹک ریاستی صدر جگدیش بھاردواج اور سیٹو ریاستی صدر وجیندر میہرا نے آج مشترکہ بیان میں کہا کہ ریاست کی صنعتوں اور اداروں میں ہڑتال رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں مزدور سڑکوں پر اترکر مرکز کی مودی حکومت اور ریاستی حکومت کی مزدور اور اہلکار مخالف پالیسیز کے خلاف ہلہ بولیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.