ETV Bharat / state

'قومی تعلیمی پالیسی صلاحیتوں کو فروغ دے گی'

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 10:45 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی صلاحیتوں کو فروغ دے گی۔

National education policy will boost capabilities
'قومی تعلیمی پالیسی صلاحیتوں کو فروغ دے گی'

ڈاکٹر نشنک آج این آئی ٹی میگھالیہ کے ساتویں کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنووکیشن کا مطلب ’دیکشا‘ نہیں ہے بلکہ سیکھنے اور پڑھانے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنووکیشن کے بعد ہی طالب علم کا اصل امتحان اس وقت شروع ہوتا ہے جب وہ ملازمت کے میدان میں داخل ہوتا ہے جہاں اسے عملی زندگی میں اداروں میں پائے جانے والے نظریاتی علم اور تجربات کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔

مرکزی وزیر نے این آئی ٹی میگھالیہ کی طرف سے کئے گئے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ این آئی ٹی میگھالیہ اپنے آغاز سے ہی مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے اہم مسئلے کو اٹھاتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری سے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور قدرتی وسائل اور اس وعدے کو پورا کرنے میں اپنے تعلیمی اداروں کے کردار کا تحفظ کرنے کا اعادہ کیا ۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ این آئی ٹی میگھالیہ بھی اس سمت میں سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمگیریت والی دنیا میں عالمی ذہنی سوچ کے ساتھ ہماری یہ پالیسی انڈین انٹر نیشنل امپیکٹ فل اور انکلیوسیوٹی کے عناصر کو شامل کیا گیا ہے۔ اس تعلیمی پالیسی میں صلاحیتوں کی نشاندہی تو کی ہی جائے گی ، اسے ترقی یافتہ بنانے کے ساتھ فروغ بھی دیا جائے گا۔

ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ یہ پالیسی یقینی طور پر میک ان انڈیا ،اسکل انڈیا ، اسٹارٹ اپ انڈیا اور آتم نربھر بھارت کے مشن کو تعبیر دینا ہے ، جس میں سائنس، سائنسی ریسرچ تکنیک اور جدید انسانی اقدار کے ساتھ شامل کیا جائے گا۔

اس موقع پر این آئی ٹی میگھالیہ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سجن بھجنکا ، انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر، بی بی بسوال ، بورڈ آف گورنرز ، سینیٹ اور فیکلٹی کے ممبران ، مختلف محکموں کے سربراہان اور طلبا و طالبات بھی اس سے کنووکیشن سے جڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.