ETV Bharat / state

نئی دہلی: 26 کلو افیم کے ساتھ 4 افراد گرفتار - رانچی میں افیم کی تسکری

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے افیم کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جھارکھنڈ سے چار افراد کو 26 کلو افیم کے ساتھ گرفتار کیا ہے، وہیں ان کے پاس سے 20 لاکھ 80 ہزار روپے بھی برآمد کیے ہیں۔

نئی دہلی: 26 کلو افیم کے ساتھ 4 افراد گرفتار

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:19 AM IST

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو تسکروں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔لاک ڈاؤن کے دوران جھارکھنڈ افیم تسکروں کا پسندیدہ اڈہ بن کر ابھرا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 8 اگست کو این سی پی لکھنئو زون کو اطلاع موصول ہوئی کہ جھارکھنڈ سے آرہی ایک کار میں افیم ہے۔ جس کے بعد این سی بی کی ٹیم نے ہردوئی روڈ پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے ایک کار کے دروازے سے 10 کلو افیم برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا، افیم کو کار کے دروازے میں چھپایا گیا تھا تاکہ پولیس کو شک نا ہو۔وہیں پٹنہ زونل یونٹ نے 11 اگست کو رانچی ہزاری باغ روڈ ٹول پلازہ سے ایک کار سے 14 کلو افیم برآمد کی گئی۔چھان بین کے دوران رانچی میں افیم کی تسکری کرنے والے ایک اور سپلائر کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے پاس سے کل 2 کلو افیم برآمد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.