ETV Bharat / state

نربھیا کے مجرمین کی یکم فروری کو ہوگی پھانسی

مکیش سنگھ کی رحم کی عرضی صدر رام ناتھ کووند نے خارج کر دیا۔ مکیش کی رحم کی عرضی خارج ہونے کے بعد عمل کے تحت نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کرنا پڑا اور پھانسی کی تاریخ بھی نئی متعین کرنی پڑی۔

author img

By

Published : Jan 18, 2020, 8:48 AM IST

نربھیا کیس: یکم فروری کی صبح چھ بجے مجرموں کو پھانسی

نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں چاروں مجرمین کے لیے جمعہ کے روز نیا ڈیتھ وارنٹ جاری ہوگا۔ چاروں کو یکم فروری کی صبح چھ بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

پٹیالا ہاؤس کورٹ نے آج نربھیا معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا۔ قبل ازیں چاروں مجرمین کو 22 جنوری کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔

اس معاملے کے ایک مجرم مکیش سنگھ کی رحم کی عرضی صدر رام ناتھ کووند نے خارج کر دیا۔ مکیش کی رحم کی عرضی خارج ہونے کے بعد عمل کے تحت نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کرنا پڑا اور پھانسی کی تاریخ بھی نئی متعین کرنی پڑی۔

مزید پڑھیں:دہلی: بی جے پی نے 57 امیدواروں کا اعلان کیا

قومی دارالحکومت دہلی میں 16 دسمبر 2012 کی رات کو انسانیت کو شرمسار کرنے والے اس عمل کے دیگر تین مجرمین پون گپتا، وِنَے شرما اور اکشے کمار سنگھ ہیں جنھیں پھانسی دی جانی ہے۔

اس معاملے میں کل چھ افراد تھے جن میں ایک نابالغ تھا اور وہ تین سال کی سزا مکمل کرنے کے بعد رِہا ہوگیا جبکہ ایک دیگر نے مقدمے کے دوران ہی جیل میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.