ETV Bharat / state

'رمضان میں سماجی فاصلے پر عمل کریں'

کورونا کے قہر کے سبب سعودی عرب سمیت بیشتر مسلم ممالک نے رمضان پر مذہبی مقامات پر عبادت، افطار وغیرہ پر روک لگا دی ہے۔

' رمضان میں سماجی فاصلے پر عمل کریں'
' رمضان میں سماجی فاصلے پر عمل کریں'
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 8:50 PM IST

مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کورونا کے قہر کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر 24 اپریل سے شروع ہونے والے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مسلمانوں سے لاک ڈاؤن کی ہدایات اور سماجی دوری پر پوری ایمانداری سے عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں پر ہی عبادت کرنے کی درخواست کی۔

ریاستوں کے وقف بورڈز کی ریگولیٹری باڈی مرکزی وقف کونسل کے چیئرمین نقوی نے کہا کہ' ریاستوں کے مختلف وقف بورڈز کے تحت ملک بھر میں 7 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ مساجد،درگاہیں، امام باڑے، عید گاہیں اور دیگر مذہبی ادارے آتے ہیں۔'

واضح رہے کہ کورونا کے قہر کے سبب سعودی عرب سمیت بیشتر مسلم ممالک نے رمضان پر مذہبی مقامات پر عبادت، افطار وغیرہ پر روک لگا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف مذہبی رہنماؤں، سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں، ریاستی وقف بورڈ کے حکام،عہدیداروں سے بات کرنے کے بعد ان سے اپیل کی ہے، کہ مذہبی، سماجی تنظیم اور مذہبی رہنما اس بات کو یقینی بنائیں کہ رمضان کے مہینے میں مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی جگہ لوگ اپنے اپنے گھروں پر رمضان المبارک کے مذہبی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.