ETV Bharat / state

President Republic Award صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتگان کی فہرست سے جاوید احمد راتھر کے نام کو ہٹادیا گیا - Baramulla Teacher Nominated For State Award

صدر جمہوریہ ہند 5 ستمبر 2022 کو 46 منتخب ایوارڈ یافتگان اساتذہ کو قومی ایوارڈ 2022 سے نوازیں گی، جس کے لیے ملک بھر سے 46 اساتذہ کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس میں جموں وکشمیر سے واحد ٹیچر جاوید احمد راتھر کو منتخب کیا گیا تھا، تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر ان کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔ The name of Javed Ahmed Rather removed from the list of President Award

صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتگان کی فہرست سے جاوید احمد راتھر کے نام کو ہٹادیا گیا

author img

By

Published : Sep 4, 2022, 10:57 PM IST

نئی دہلی: ملک بھر سے 46 اساتذہ کو قومی ایوارڈ 2022 کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور تمام منتخب اساتذہ کے ساتھ جاوید احمد راتھر کو بھی دہلی بلالیا گیا۔ انہیں ان منتخب اساتذہ کے ساتھ اشوکا ہوٹل میں ٹھہرایا گیا، لیکن عین ایوارڈ سے ایک دن قبل جموں وکشمیر سے صدرجمہوریہ قومی ایوارڈ کے لیے منتخب جاوید احمد راتھر کے نام کو ہٹا دیا گیا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہےکہ کس وجہ سے ایوارڈ یافتگان کی فہرست سے جاوید احمد راتھر کا نام ہٹایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدرجمہوریہ ہند کی جانب سے منتخب 46 ایوارڈ یافتگان کی فہرست سے جاوید احمدراتھر کا نام اس لیے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ ان سے متعلق پولیس رپورٹ میں کچھ خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ name of Javed Ahmed Rather removed from the list of President Award

محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی، وزارت تعلیم یوم اساتذہ کے موقع پر قومی سطح کی تقریب کا انعقاد کر رہا ہے۔ ہر سال 5 ستمبر کو ملک کے بہترین اساتذہ کو قومی ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے جن کا انتخاب شفاف اور آن لائن تین مراحل کے عمل سے کیا جاتا ہے۔ President Republic Award

اساتذہ کو قومی ایوارڈ دینے کا مقصد ملک میں اساتذہ کے منفرد تعاون کا اعتراف کرنا اور ان اساتذہ کو اعزاز دینا ہے جنھوں نے اپنے عزم اور محنت و لگن کے ذریعے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا ہے بلکہ طلبا کی زندگیوں کو بھی ثروت مند کیا ہے۔

ان اساتذہ کی فہرست میں جموں وکشمیرکے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بارہمولہ کے پرنسپل جاوید احمد راتھر کو منتخب کیا گیا وہ تمام منتخب اساتذہ کے ساتھ سرکاری اخراجات پر دہلی کے اشوکا ہوٹل میں اپنی اہلیہ کے ساتھ قیام پذیر تھے لیکن عین موقع پر ہفتہ کے روز سرکاری افسران نے جاوید احمد راتھر سے اشوکا ہوٹل میں ملاقات کی اور کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر ایوارڈ یافتگان کی فہرست سے آپ کے نام کوہٹا دیا گیا ہے۔ بارہمولہ میں موجود ہمارے نمائندے نے جاوید احمد راتھر کے اہلخانہ اور متعلقہ افسران سے بات کرنے کی کوشش کی، تاہم رابطہ نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ بارہمولہ سے تقریبا پندرہ کلو میٹر کی دوری پر واقع واگورہ علاقہ سے جاوید احمد راتھر تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Baramulla Teacher Nominated For State Award بارہمولہ کے ٹیچر جاوید احمد راتھر یوٹی اسٹیٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.