نجف گڑھ پولیس اسٹیشن میں ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
خاتون کے پاس سے 100 کوارٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار خاتون نجف گڑھ کے گرو نگر کالونی کی رہائشی ہے۔
ایڈیشنل ڈی سی پی آر پی مینا نے بتایا کہ نجف گڑھ ایس ایس او سنیل کمار کی نگرانی میں پولیس ٹیم گرو نگر کالونی میں گشت کررہی تھی۔
اس دوران انھیں ایک خاتون کے ذریعہ شراب کی اسمگلنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے:بلیو لائن اور پنک لائن پرمیٹرو خدمات بحال
اس کے بعد نجف گڑھ پولیس اسٹیشن میں ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا اور اب پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔