بی جے پی رہنماؤں نے آر بی آئی کے اعلان کے بعد اس پر اپنا ردعمل دینا شروع کردیا ہے۔
بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ 'مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے کورونا وائرس کے ان مشکل وقت میں معیشت کو مدد ملے گی۔'
کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ'مختصر مدت میں دو بار ریبو ریٹ کم کرنے سے معیشت کو یقینا بڑے پیمانے پر مدد ملے گی۔ '
واضح رہے کہ 'جمعہ کے روز آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے معیشت کو فروغ دینے کے لئے متعدد اعلانات کیے۔ اس میں ریورس ریپو ریٹ کو کم کرنے سے لے کر نابارڈ، ایس آئی ڈی بی آئی اور نیشنل ہاؤسنگ بینک کو 50000 کروڑ کی مدد سے لے کر بہت سارے بڑے اعلانات شامل ہیں۔