بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے ہفتے کے روز مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں اور نامور شخصیات سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔
جے پی نڈا نے پارٹی کی طرف سے کورونا کا مقابلہ کرنے اور معیشت کو ترقی دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مرکزی حکومت اور بی جے پی کی مختلف حکمت عملیوں اور کوششوں کا اشتراک کیا اور تجاویز طلب کیں۔'
نڈا نے کہا کہ 'شرکاء نے بحران سے نمٹنے میں وزیراعظم نریندر مودی کی قابل قیادت کی تعریف کی۔'