تاریگامی کو 4 اگست سے ان کی گپکار روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ میں نظر بند کیا گیا ہے۔تاریگامی 1996 سے مسلسل جنوبی کشمیر کے کولگام اسمبلی حلقے کے نمائندگی کرتے آئے ہیں۔
پانچ ستمبر کو مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے محمد یوسف تاریگامی کو علاج کے لیے سرینگر سے دہلی لانے کی اجازت دے دی تھی۔
سپریم کورٹ نے تاریگامی کے اہل خانہ کے ایک فرد کو بھی ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیتارام یچوری نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر سرینگر کا دورہ کیا اور وہاں نظر بند کیے گئے سابق رکن اسمبلی اور پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد یوسف تاریگامی سے ملاقات کرکے ان کا حال احوال پوچھا تھا۔
یچوری کو سپریم کورٹ ہدایت دی تھی کہ وہ تاریگامی کے ساتھ ملاقات کے بعد عدالت عظمیٰ میں بیان حلفی دائر کرینگے۔