ETV Bharat / state

'کورونا وائرس کے لئے سبھی کا سیرم ٹسٹ ضرور ہو' - یونیورسٹی گرانٹ کمیشن

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے سابق صدر ڈاکٹر وی ایس چوہان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (كووڈ -19) سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا میں 35 تجرباتی ویکسینز پر کام جاری ہے۔

'کورونا وائرس کے لئے سبھی کا سیرم ٹسٹ ضرور ہو'

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 4:50 PM IST

ساتھ ہی بھارت میں بھی اس وائرس کے تجرباتی ویکسینز کو چوہوں وغیرہ پر تجربہ شروع ہو گیا ہے۔ اگر انسانوں پر بھی اس کا ٹسٹ کامیاب پایا گیا تو اگلے سال یہ ویکسین مارکیٹ میں آ جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ تجرباتی ویکسینز کے ٹسٹ کے ساتھ ساتھ حکومت کو تمام لوگوں کے خون کے 'سیرم ٹسٹ' شروع کر دینا چاہئے تاکہ پتہ چل سکے کہ کتنے لوگ کورونا وائرس سے اپنے آپ ٹھیک ہو گئے ہیں کیونکہ ایک بار جب لوگ اپنی مدافعتی صلاحیت سے اس وائرس کو اپنے اندرمار دیتے ہیں توان کے دوبارہ متاثر ہونے کا امکان بہت ہی کم ہو جاتا ہے۔

اس ٹسٹ سے فائدہ یہ ہوگا کہ کوئی شخص ٹسٹ کراکرلاک ڈاؤن کے بعد کام پر جا سکے گا۔ اس سے کو روناہونے کا ڈرنہیں رہے گا۔

انٹرنیشنل سینٹرفارجنیٹک انجینئرنگ اینڈ بایو ٹکنالوجی کے رٹائرڈ ڈائریکٹر ڈاکٹر چوہان نے بتایا کہ کورونا وائرس کے لئے اب لوگوں کے ناک اور گلے کا ٹسٹ کیا جا رہا ہے لیکن سیرم ٹسٹ خون کا ہوتا ہے.

یہ اس وقت کیا جاتا ہے جب مریض اپنی دفاعی صلاحیت سے خود کورونا وائرس کو مار دیتا ہے لیکن اسے پتہ نہیں چلتا کہ کورونا وائرس سے وہ متاثرہوا تھا، کیونکہ اس کے علامات بہت معمولی ہوتے ہیں اور مریض دیکھنے میں صحت مند نظر آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.