پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد ملک بھر میں بی جے پی کے کارکنان میں زبردست جوش و ولولہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جہاں ایک طرف بی جے پی کے کارکنان مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف بڑی تعداد میں مسلمانوں نے بھی سب کے ساتھ مل کر اس زبردست جیت کا جشن منایا۔
دہلی کی قدیمی شاہی عید گاہ میں بی جے پی کے مسلم کارکنان نے میں ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ جس طرح سے گزشتہ پانچ برسوں میں ملک نے تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات میں بھروسہ اور اعتماد بڑھا ہے ہے اس میں آئندہ بھی کامیابی حاصل کرکے مزید اچھائیوں تک پہنچیں گے۔
اس جشن میں خواتین بھی موجود تھیں انہوں نے بھی وزیراعظم نریندر مودی کو اور ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی 125 کروڑ بھارت کے وزیراعظم ہیں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے ہم امید کرتے ہیں بھارتی وزیر اعظم نے گزشتہ پانچ سالوں میں جو مسلمانوں کا اعتماد بحال کیا ہے اسے آئندہ پانچ سال میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔