دارالحکومت دہلی کے انصاری روڈ پر واقع کریسنٹ اسکول میں قائم اس کووڈ کیئر سینٹر میں 30 بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے جس میں مائلڈ اور ماڈریٹ مریضوں کے علاج کے لیے ایمبولینس سے لے کر آکسیجن اور ڈاکٹر سے لے کر دوا جیسی تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔
یہ سینٹر مسجد و مدرسہ امانیہ ٹرسٹ اور حضرت نظام الدین ویسٹ کووڈ ٹاسک ٹیم کے زیر انتظام ہے جس میں انجمن میڈیکل سینٹر اور روٹری کلب معاون کا کردار ادا کر رہا ہے۔
موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس سینٹر میں ایمرجنسی کے لیے دو آئی سی یو بیڈز کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور مستقبل میں بچوں کے لیے بھی ایک وارڈ تیار کرنے کا منصوبہ ہے جسے جلد ہی عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
اسرائیل ۔ فلسطین تنازع: کانگریس نے بھارت کے موقف پر اطمینان کا اظہار کیا
کریسنٹ اسکول میں قائم اس سینٹر میں ہسپتال کی طرز پر ہی علاج دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس کی تمام رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مریضوں کو علاج کے ساتھ ساتھ ان کے کھانے کی بھی تمام اشیاء مفت فراہم کرائی جا رہی ہیں۔