ETV Bharat / state

Youth Killed in Hostility: آپسی رنجش کا ساخشانہ، نوجوان کا قتل

author img

By

Published : Mar 20, 2022, 5:27 PM IST

دہلی پولیس افسران کے مطابق جمعہ کی رات بودھ وہار میں نوجوان کے خون آلود حالت میں پڑے ہونے کی اطلاع ملی۔ Muslim Youth Killed in Delhi پولیس، نوجوان کو امبیڈکر ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

قومی دارالحکومت دہلی کے روہنی میں واقع بودھ وہار میں جمعہ کی رات ایک نوجوان کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت نوین وہار، بیگم پور کے رہنے والے 21 سالہ عامر کے طور پر ہوئی ہے۔ Muslim Youth Killed in Delhi اس معاملے میں پولیس نے دو نابالغ سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ میں معلوم ہوا ہے کہ قتل کی یہ واردات آپسی دشمنی کی وجہ سے انجام دی گئی ہے۔

پولیس افسران کے مطابق جمعہ کی رات بودھ وہار میں نوجوان کے خون آلود حالت میں پڑے ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس، نوجوان کو امبیڈکر ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

اس کے بعد پولیس نے قتل کا کیس درج کر کے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا۔ نوجوان کی شناخت کے لیے مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس میں قریبی تھانوں سے بھی مدد لی گئی۔

کافی کوشش کے بعد متوفی کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد تین لڑکوں کو پکڑ لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل آپسی دشمنی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے متوفی عامر کے بڑے بھائی محمد مشیر سے فون پر بات کی جس میں کہا کہ 'انہیں کچھ نہیں معلوم، انہیں شام میں پولیس کے ذریعے یہ اطلاع ملی تھی کی ان کے بھائی کی موت ہو چکی ہے۔ پولیس نے ان سے امبیڈکر ہسپتال یا پولیس تھانے آنے کے لیے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ عامر کو کچھ لڑکوں نے ہولی کھیلنے کے لیے بلایا تھا جس کے بعد عامر کی لاش روہنی سیکٹر 23 میں 990 بس اسٹینڈ کے پاس سے برآمد ہوئی، ٹویٹ کے مطابق لاش پر گہرے زخم تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.