ETV Bharat / state

Hindu Muslim Unity in Delhi دہلی میں مسلمانوں نے شوبھا یاترا کا خیر مقدم کیا

جہاں ایک جانب ایک خاص مذہب کے خلاف ملک گیر پیمانے پر نفرت پھیلانے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے وہیں مسلمانوں کی جانب سے بارہاں محبت بانٹنے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ Muslim Welcome Shobha Yatra With Flower Petals

مسلمانوں نے شوبھا یاترا کا استقبال کرکے گنگا جمنی تہذیب کو تقویت بخشی

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 9:25 PM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے آزاد مارکیٹ علاقے میں آج مسلمانوں نے جنماشٹھمی سے قبل ہندو سماج کی شوبھا یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کی نئی مثال قائم کی۔ گذشتہ دنوں بھی مسلم سماج کی جانب سے کانوڑ یاتریوں کی خدمت کرنے کے لیے متعدد علاقوں میں مسلمانوں نے اپنی خدمات انجام دی تھیں جب کہ اب ایک بار پھر سے شوبھا یاترا کے دوران مسلمانوں نے پھول برساکر ہندو بھائیوں کا استقبال کیا اس موقع پر کانگریس کے سینیر رہنما جگدیش ٹایٹلر بھی موجود رہے۔ Muslim Welcome Shobha Yatra With Flower Petals

دہلی میں دیکھا قومی یکجہتی کاخوبصورت منظر

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی مائینارٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید خان سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا جب مسلمانوں نے اپنے ہندو بھائیوں کا استقبال کیا ہو ہم گذشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تہوار منا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ غلط تشہیر کرتے ہیں لیکن ہم پرانی دہلی میں ہمیشہ سے مل جل کر رہتے آ رہے ہیں اور یہ میل جول ہی ہماری گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے۔ Hindu Muslim Unity in Delhi

وہیں صدر بازار تھانہ کے ایس ایچ او گرنام سنگھ نے اس پہل کو خوش آئند قرار دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کی جانب سے ہندو بھائیوں کی اس شوبھا یاترا کا استقبال کیا جا رہا ہے یہی ہمارے ملک کی تہذیب ہے۔

سابق میئر جے پرکاش نے بتایا کہ ہمارے اس علاقے کی سب سے خاص بات یہی ہے کہ جب بھی کسی مذہب کا کوئی تہوار ہوتا ہے تو تمام دیگر مذاہب کے لوگ اس تہوار میں شامل ہوکر ان کا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا ملک میں رہنے والے ہر ایک باشندے کے مذہب کی سب کو عزت کرنی چاہیے یہی بھارت کی تہذیب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hindu Muslim Unity in Delhi: باڑہ ہندو راؤ میں ہندو مسلم اتحاد کا انوکھا سنگم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.