ETV Bharat / state

Delhi Waqf Properties مسلم جائیدادوں پر مرکز کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا: امانت اللہ خان

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم جائیدادوں پر مرکز کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ شہری اور ہاؤسنگ امور کی وزارت نے شہر دہلی میں 123 جائیدادوں کے باہر نوٹس چسپاں کیا تھا، جن میں مساجد، درگاہیں اور قبرستان شامل ہیں، دہلی وقف بورڈ کی جائیدادوں کے طور پر انہیں پیش کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Delhi Waqf Properties
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 7:21 AM IST

امانت اللہ خان نے کہا کہ مسلم جائیدادوں پر مرکز کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا

نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہم دہلی وقف بورڈ کی 123 وقف املاک پر قبضہ کرنے کی بی جے پی حکومت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس معاملے میں بدھ کے روز بھی دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے، ہمیں ملک کے قانون پر بھروسہ ہے۔ انشاء اللہ ہمیں انصاف ملے گا! انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی 123 وقف املاک پر عدالت میں آواز اٹھا چکے ہیں، ہماری رٹ پٹیشن نمبر 1961/2022 ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ کچھ لوگ اس پر جھوٹ پھیلا رہے ہیں، اس کا ثبوت آپ سب کے سامنے ہے۔ ہم وقف بورڈ کی جائیدادوں پر کسی قسم کے تجاوزات کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس منوج کمار اوہری نے اپنی 123 جائیدادوں کی ڈی لسٹنگ کی دوبارہ جانچ کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک زیر التواء درخواست میں دائر بورڈ کی درخواست میں کوئی عبوری راحت دینے سے انکار کردیا۔ جج نے بورڈ کے وکیل کو بتایا کہ "آپ مرکز کے 8 فروری کے خط کو چیلنج کرنے کے لیے ایک تازہ ٹھوس پٹیشن دائر کریں، اور درخواست کو 4 اگست کو زیر التواء درخواست کے ساتھ درج کیا۔" واضح رہے کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایل اینڈ ڈی او) نے حال ہی میں دو رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر دہلی وقف بورڈ کی 123 جائیدادوں بشمول مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاملے پر سماعت کے دوران جج نے کہا، "آپ کو آج پٹیشن دائر کرنے سے کون روکتا ہے، اسے فائل کریں اور اسے جلد ہی درج کر دیا جائے گا۔" خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت نے پہلے ایک رکنی کمیٹی اور بعد میں دو رکنی پینل تشکیل دیا لیکن ان کمیٹیوں کی رپورٹس بورڈ کے ساتھ شیئر نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مساجد، درگاہ اور قبرستان سمیت 123 جائیدادیں مسلم کمیونٹی کے زیر استعمال ہیں اور ان پر مرکز کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایل اینڈ ڈی او) نے حال ہی میں دو رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر دہلی وقف بورڈ کی 123 جائیدادوں بشمول مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی ایل اینڈ ڈی او نے 8 فروری کو خان کو لکھے ایک خط میں دہلی وقف بورڈ کو دو رکنی کمیٹی پر مبنی 123 جائیدادوں سے متعلق تمام معاملات سے بری کرنے کے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہاؤسنگ وشہری امور کی وزارت نے دہلی میں 123 جائیدادوں کے باہر نوٹس چسپاں کیا تھا جن میں مساجد، درگاہیں اور قبرستان شامل ہیں، دہلی وقف بورڈ کی جائیدادوں کے طور پر انہیں ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ 123 جائیدادیں دہلی وقف بورڈ کو گزشتہ کانگریس حکومت نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے فراہم کی تھیں۔ تاہم اس کے بعد وشو ہندو پریشد نے اعتراض جتاتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا، کیونکہ یہ جائیدادیں قومی دارالحکومت میں مہنگے علاقوں اور نمایاں جگہوں پر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi HC on Waqf Property: وقف جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں پر ہائی کورٹ کا جرمانہ

قابل ذکر ہے کہ یہ کیس 2004 سے جاری ہے اور اس ضمن میں ایک سروے بھی کیا گیا تھا۔ پچھلی یو پی اے حکومت نے 2014 کے انتخابات سے قبل ایک رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد یہ جائیدادیں دہلی وقف بورڈ کو فراہم کی تھیں جسے بعد میں وشو ہندو پریشد نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.