ETV Bharat / state

مذہبی عبادت گاہوں میں صفائی کے لئے بیداری مہم

انڈین مسلمس فار پروگریس اینڈ ریفارمس نے مسجدوں، مندروں اور دیگر مذہبی مقامات سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 1:03 AM IST

مذہبی عبادت گاہوں میں صفائی کے لئے بیداری مہم
مذہبی عبادت گاہوں میں صفائی کے لئے بیداری مہم

تنظیم کے پروگرام کوآرڈینیٹر انجلا خان نے بتایا کہ جب ہم خود مسجد اور مندر جیسے مقدس مقامات پر جاتے ہیں اور ان سے ہمیں عقیدت بھی ہے تو ہمارے اوپر ان کی صفائی کی بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہم سب عوامی طور پر اس کی ذمہ داری لیں اور پختہ عزم کریں کہ نہ گندگی پھیلائیں گے اور نہ ہی لوگوں کو گندگی پھیلانے دیں گے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو انسانی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اس کی اصلاح کرنے کی کوشش کریں گے۔

انڈین مسلمس فار پروگریس اینڈ ریفارمس کی طرف سے اس صفائی اور بیداری مہم کو فروغ دینے کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے اسے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لئے امپار ایک دیرینہ حکمت عملی بھی تیار کر رہا ہے۔

اس تعلق سے پرانی دہلی میں صفائی مہم اور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس کے تحت امپار کی رضاکار ٹیم نے مینا بازار، جامع مسجد، حج منزل، جین مندر، گوری شنکر مندر، شیش گنج گرودوارہ اور سینٹرل بپٹسٹ چرچ کے آس پاس کے علاقے کا احاطہ کیا اور اس کی صفائی کی۔

بیداری ٹیم نے کووڈ 19 بحران کے مدنظر صفائی ستھرائی اور اس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی تاکہ لوگوں کو آگہی ہو سکے۔ اہم بات یہ ہے کہ صحت اور حفظان صحت کے طریقوں کے تئیں لوگوں کے طرز عمل میں تبدیلی لانے اور اس طرح کے کاموں میں عوامی شرکت کے مقصد پر زور دیا گیا۔

صفائی مہم کے دوران فیس ماسک،دستانے کوویڈ19 ہینڈ بل بھی تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے امپار اور اس کے ذریعہ کئے جارہے کام کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کچھ لوگوں نے یقین دلایا کہ وہ امپار کی آئندہ صفائی مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

رضاکار ٹیم میں شان فیلڈ منیجر امپار، ڈاکٹر عادل، ڈاکٹر آرزو، مسٹر اختر، مسٹر شاہد، مسٹر سہراب، مسٹر ایوب، مسٹر چودھری اکرم، مسٹر فہیم، مسٹر نور الٰہی اور مسٹر شہزاد سمیت متعدد افراد شامل تھے۔ امپائر کی پروگرام کوآرڈینیٹر انجلا خان نے بتایاکہ تنظیم آنے والے دنوں میں دہلی کے دوسرے حصوں میں بھی ایسی مہم چلانے اور عوام کو اس سے وابستہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.