لیگ کے ممبر پارلیمنٹ کنہالی کٹی نے دہلی فساد میں مہلوکین محمد مدثر اور محمد معروف کے بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہاکہ محمد مدثر کے آٹھ بچے ہیں، جنہیں ہم نے مالی مددبھی کی ہے اوراب ان کی تعلیم کاخرچ بھی اٹھائیں گے۔
رکن پارلیمنٹ نے بتایاکہ اب تک پارٹی نے دہلی فسادات سے متاثرہ علاقوں شیو وہار،کھجوری،کردم پوری، گوکلپوری کے سروے میں جتنے بھی ایسے خاندان سامنے آئے ان کے درمیان ایک کروڑ روپے سے زائد نقد و چیک تقسیم کئے گئے۔
اس کے علاوہ روز مرہ کی ضروریات میں شامل اشیاء کپڑے،نقاب برتن،کمبل وغیرہ الگ سے تقسیم کئے گئے۔
متعدد متاثرین کے کاروبار کو باضابطہ شروع کرنے لئے ساز وسامان بھی دیے گیے۔