کہنہ مشق شاعر مرزا غالب کے یوم پیدائش Mirza Ghalib Birthday پر ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی اور اکیڈمی کی جانب سے گل پوشی کا بھی اہتمام کیا گیا حالانکہ کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا نہیں کیا گیا تھا۔
اس مو قع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے گفتگو کے دوران غالب اکیڈمی Ghalib Academy کے سکریٹری ڈاکٹر عقیل احمد نے بتایا کہ یہاں مرزا غالب کے یوم پیدائش اور یوم وفات کے موقع پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اہم شخصیات غالب اور ان کے کلام کی اہمیت پر گفت وشنید کرتی ہیں۔
ڈاکٹر عقیل نے مزید بتایا کہ رواں برس پروفیسر جگدیشور پرساد نے 'غالب اور انیسویں صدی' کے عنوان پر لیکچر دیا جبکہ پروفیسر صادق نے 'غالب اور غزل گائیکی' کے موضوع پر لیکچر دیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس نے بھی غالب کی غزلیں گائی یا پھر غالب کی پینٹنگز بنائی وہ سب مشہور ہوئے۔