ETV Bharat / state

International Mother Language Day: مادری زبانوں کے عالمی دن پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مشاعرہ

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 4:25 PM IST

مادری زبانوں کے عالمی دن International mother language day کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ ہندی میں مشاعرہ کا انعقاد گوگل میٹ پر کیا گیا۔

مادری زبانوں کے عالمی دن پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مشاعرہ منعقد

مادری زبانوں کے عالمی دن International mother language day کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ ہندی کی جانب سےآن لائن کثیر لسانی مشاعرہ کا انعقاد کی۔

پروگرام کی صدارت جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کی، جب کہ جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر ناظم حسین الجعفری بطور مہمان خصوصی اور فیکلٹی آف ہیومینیٹیز اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ایم اسد الدین نے مہمانِ خصوصی حیثیت سے شرکت کی۔

ہندی شعبہ کے سربراہ پروفیسر چندر دیو یادو نے استقبالیہ خطاب میں مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے مادری زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی مادری زبان میں سوچتے ہیں اور پھر اسے دوسری زبان میں ترجمہ کرکے بولتے ہیں لیکن جب ہم اپنی زبان یعنی اپنی مادری زبان میں کچھ کہتے ہیں تو چہرے کے تاثرات فطرے ہوتے ہیں۔ یقیناً مادری زبان انسانی ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے شخصیت کی نشوونما میں مادری زبان کی افادیت بتاتے ہوئے گاندھی جی کو یاد کیا اور کہا کہ مادری زبان انسان کی ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہے۔

اس موقع پر مدعو شعراء میں پروفیسر بسم اللہ (ہندی)، پروفیسر راجندر گوتم (ہریانوی)، شری پردیپ نپھاڈکر (مراٹھی)، ڈاکٹر گجیندر راج پروہت (راجستھانی)، پروفیسر چندر دیو یادو (بھوجپوری)، سنیہی پرمار (گجراتی)، ڈاکٹر افروز عالم (اردو)، ڈاکٹر گریندر گل (پنجابی) ،ڈاکٹر دھننجے منی ترپاٹھی (سنسکرت) سمیت نوین چندر (گڑھوالی) نے اپنی ترکیبیں پیش کیں۔

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر رحمٰن مصور نے کی، ڈاکٹر مکیش میروٹھا نے تکنیکی معاونت فراہم کی اور پروگرام کا اختتام ڈاکٹر حیدر علی کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

اس تقریب کا انعقاد گوگل میٹ پر کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران، اسٹاف، طلباء اور دیگر شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.