ETV Bharat / state

Raksha Bandhan: مرمو، مودی نے اہل وطن کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی - Raksha Bandhan 2022 News

آج یعنی 11 اگست کو ملک بھر میں رکشا بندھن کا تہوار منایا جارہا ہے۔ اہل وطن ایک دوسرے کو رکشا بندھن کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ جب کہ بہنیں اپنے بھائیوں کو راکھی باندھ رہی ہیں۔ اس درمیان صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے اہل وطن کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی ہے۔ Greetings on Raksha Bandhan

Raksha Bandhan
Raksha Bandhan
author img

By

Published : Aug 11, 2022, 12:22 PM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو President Draupadi Murmu اور وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے جمعرات کو رکھشا بندھن کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ مرمو نے ٹویٹ کیا ’’بھائی اور بہن کے اٹوٹ بندھن، پیار اور اعتماد کی علامت رکشا بندھن Raksha Bandhan 2022 کے پرمسرت موقع پر میں اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ میں تمنا کرتی ہوں کہ یہ تہوار ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی لائے اور خواتین کی عزت میں اضافہ کرے‘‘۔ Murmu Modi Greeted the Countrymen on Raksha Bandhan

صدر جمہوریہ مرمو نے ٹویٹ کیا
صدر جمہوریہ مرمو نے ٹویٹ کیا

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’’آپ سب کو رکھشا بندھن کی بہت بہت مبارکباد‘‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کیا

واضح رہے کہ رکشا بندھن ہندو مذہب میں ایک خاص تہوار تصور کیا جاتا ہے اور یہ تہوار اگست کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔ رکشابندھن کی ایک خاص اہمیت اور اِفادیت ہے۔ روایتی رسم ورواج کے مطابق بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائیوں پر راکھی باندھنے کی رسم بہ حسن و خوبی طریقہ سے انجام دیتی ہیں۔ اس دن بہن اپنے بھائی کی کلائی پر راکھی باندھتی ہے اور اُس کی خوشی صحت اور تندرستی کے لیے دعا کرتی ہے۔اور اس کے بدلے میں بھائی اپنی بہن کی تا عمر حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور ایک تحفہ پیش کرتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ وہ اپنی بہن کو کسی بھی طرح کے نقصان سے ہر حال میں بچائے گا۔

اس موقع پر ہندو خواتین کا کہنا ہے کہ اس راکھی باندھنے کے پیھچے نیک خواہشات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بھائی بہن کا رشتہ اور مضبوط بن جاتا ہے۔ یوں تو بھائی بہن کے رشتے کو دنیا کے ہر حصے اور ہر مذہب میں اہمیت دی جاتی ہے۔ لیکن ہندوؤں کا یہ تہوار رشتہ کی انفرادیت کو اور مضبوط بناتا ہے اور رکشا بندھن کے دن کو بھائی اور بہن کے نام وقف کیا جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.