ETV Bharat / state

Murmu Dhankhar expressed good wishes مرمو، دھنکھڑ نے عید میلاد النبی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا - صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا، ''میں تمام ہم وطنوں، خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو پیغمبر اسلام کے یوم پیدائش کی یاد میں منائے جانے والے میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

مرمو
مرمو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 10:34 PM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے حضرت محمد(ص) صاحب کے یوم پیدائش عید میلاد النبی کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی ہے اور پیغمبر اسلام کے ہم آہنگی اور بھائی چارے کے پیغام کو یاد رکھتے ہوئے انسانیت کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

محترمہ مرمو نے اپنے پیغام میں کہا، ''میں تمام ہم وطنوں، خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو پیغمبر اسلام کے یوم پیدائش کی یاد میں منائے جانے والے میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دیا۔ ان کی تعلیمات ہمیں ہم آہنگی اور بھائی چارے سے رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

محترمہ مرمو نے کہا، ’’آئیے ہم ان کے نظریات کو یاد کریں اور انسانیت کی فلاح کے لیے مل کر کام کریں۔

میلاد النبی کے پرمسرت موقع پر تمام ہم وطنوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے کہا، "پیغمبر کی متاثر کن تعلیمات ہمدردی، رواداری اور باہمی بھائی چارے کی زندہ مثال ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن، انصاف اور ہم آہنگی کے معاشرے کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کرتی رہیں۔"یہی خواہش ہے۔ یواین آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.