ETV Bharat / state

Atal Bihari Vajpayee Birth Anniversary مرمو، دھنکھڑ اور مودی نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا - مودی کا اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت

سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کا آج 98واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم مودی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ Modi Pay Tribute to Atal Bihari Vajpayee

مرمو، دھنکھڑ اور مودی نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 1:37 PM IST

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو ان کے 98 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر، نائب صدر، وزیر اعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر سمیت کئی لیڈروں نے راج گھاٹ کے قریب واجپئی کے سمادھی استھل سدیو اٹل جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر دھنکھڑ نے ٹویٹر پر کہا کہ اٹل بہاری واجپئی جی سب سے زیادہ قابل احترام لیڈروں اور سیاست دانوں میں سے ایک تھے، جنہیں جمہوریت، جامعیت اور ترقی کے تئیں ان کی مضبوط وابستگی کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہیں ہمیشہ ایک دوراندیش وزیر اعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے 21ویں صدی کے لیے ہمارے ملک کی ترقی کا راستہ طے کیا۔ Murmu Pay Tribute to Atal Bihari Vajpayee

پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اٹل جی کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت۔ ہندوستان کے لیے ان کا تعاون بے پناہ ہے۔ ان کی قیادت اور وژن لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے آج پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کے یوم پیدائش پر بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، “ماں بھارتی کے عظیم فرزند مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ جی کو ان کے یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ ملک کی تعلیمی دنیا کی خوشحالی کے لیے انہوں نے اپنی زندگی وقف کر دی جس کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Vajpayee 4th Death Anniversary جمہوریت، انسانیت اور کشمیریت کے علمبردار واجپائی

لوک سبھا اسپیکر نے اپنے ٹویٹ میں مسٹرواجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ’’سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جی کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت۔ سیاست میں اخلاقیات کے اعلیٰ ترین معیار قائم کرنے والے اٹل جی نے اپنی پوری زندگی ملک کو نئے افق پر لے جانے کے لیے وقف کر دی۔ ان کے گڈ گورننس کے اصول پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہیں۔ برلا نے پنڈت مدن موہن مالویہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا، "عظیم آزادی پسند، سیاست دان اور ماہر تعلیم مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ جی کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت۔ اپنی مضبوط تحریر سے انہوں نے سماجی تفاوتوں کو دور کرکے قوم پرستانہ جذبے کو مضبوط کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ ان کے نظریات ہندوستانی عوام کو ملک اور سماج کی خدمت کا راستہ دکھاتے رہیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.