ETV Bharat / state

مختارنقوی راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مقرر - ای ٹی وی بھارت کی خبر

اقلیتی امور کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی کو راجیہ سبھا میں ایوان کا ڈپٹی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

Mukhtar Abbas Naqvi
مختارنقوی راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مقرر
author img

By

Published : Jul 19, 2021, 8:14 PM IST

مختار نقوی کو پارلیمانی امور میں اچھی گرفت حاصل ہے اور وہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور ہم آہنگی کے لئے معروف ہیں۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی طرف سے درپیش مختلف چیلنجوں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ مسٹر مختار نقوی کو یہ ذمہ داری دینا اہم بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نئے وزرا کا تعارف نہیں کرا سکے

اس سے قبل ڈپٹی لیڈر کی ذمہ داری مسٹرپیوش گوئل کے پاس تھی، جنھیں اب راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر نقوی نے ماضی میں پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے بھی ایوان میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.