آج دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سکھ ڈرائیور سے ملاقات کی ہے۔
واضح رہے کہ سکھ ڈرائیور گرامین سیوا چلانے کا کام کرتا ہے اسکی گاڑی پولیس اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد معاملہ طول پکڑ لیا۔
پولیس اہلکار اور سکھ ڈرائیور کے درمیان جھڑپ کے بعد سکھ برادری کے متعدد افراد جمع ہو گئے اور مکھرجی نگر تھانے پہنچے۔
گزشتہ روز ڈی سی پی کو اس معاملے میں شامل اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
فی الحال تین پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
غور طلب ہے کہ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ سکھ ڈرائیور نے جس ہتھیار سے پولیس اہلکار پر حملہ کیا تھا اگر وہ تیز ہوتا تو صورت حال کچھ اور ہوتی۔