ڈاکٹر مفتی محمد مکرم Shahi Imam Mufti Mukarram احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں کہاکہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین نا قابل برداشت جرم ہے جو کسی بھی حالت میں معافی کے قابل نہیں ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اسلامﷺ کی توہین کرنے والوں پر شدید قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کوئی کی دوبارہ ایسی جرات نہ کرے'۔
واضح رہے کہ جے ای پبلیکیشنز دہلی نے آئی سی ایس ای بورڈ کی 7 ویں جماعت کی تاریخ کی ایک کتاب شائع کی ہے جس میں پیغمبر اسلامﷺ و جبریل امین علیہ السلام کی تصویر اور فوٹو Prophet Picture in Text Bookشائع کیے ہیں، جس پر مفتی مکرم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں اس حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔'
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس کتاب کو ضبط کرایا جائے اور پبلشر اور متعلقہ افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پبلشر کو پابند کیا جاۓ کہ وہ ایسی غیر قانونی حرکت نہ کرے۔'
انہوں نے کہاکہ بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کو پارہ پارہ کرنے کے لیے کچھ لوگ ماحول خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔'
گذشتہ 6 دسمبر کو متھرا کی شاہی عید گاہ پر جل ابھیشیک کا پروگرام کرنے کے لیے مذموم کوشش کی جسے یو پی کی پولیس اور حکومت نے نا کام بناد یا جو قابل تعریف عمل ہے، لیکن اب بھی کچھ لوگ نئے نئے پروگرام بنا کر متھرا میں مذہبی منافرت پھیلانے کے درپے ہیں۔'
ہمارا مطالبہ ہے کہ مذہبی فرقہ پرستی پھیلانے والوں پر جلد از جلد موثر کارروائی کی جاۓ اور بھارت میں کسی بھی جگہ ماحول خراب کرنے والوں کو معاف نہ کیا جائے۔ یہ لوگ ملک کے دوست نہیں ہیں اس سے ملک کا وقار مجروح ہوگا۔'
مزید پڑھیں: