ETV Bharat / state

اراکین پارلیمان کی تنخواہ ترمیمی بل 2020 منظور

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مالی مشکلات کے پیش نظر اراکین پارلیمان کی تنخواہوں میں 30 فیصد تخفیف کرنے سے متعلق 'اراکین پارلیمان کی تنخواہ، بھتے اور پنشن (ترمیمی) بل 2020' پر پارلیمنٹ کی مہر ثبت ہوگئی۔

mps' salary amendment bill 2020 passed
اراکین پارلیمان کی تنخواہ ترمیمی بل 2020 منظور
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 3:43 PM IST

راجیہ سبھا نے آج مختصر بحث کے بعد اسے منظور کرلیا جبکہ لوک سبھا نے پہلے ہی اس کو منظور کرلیا تھا۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اس ترمیمی بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بحران کے اس وقت میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے وقت حکومت کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے اور پارلیمنٹ کو اپنے اخراجات میں کمی کرکے اس سلسلے میں مثال قائم کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کا ہے اور اس وقت ہر مرحلے پر حکومت کو اس وبا سے لڑنے کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔ ایم پی فنڈ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ عارضی ہے اور بعد میں اسے بحال کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے تمام وزراء کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ کورونا وائرس کے معاملے میں کوئی سیاست نہ کریں۔

حکومت کورونا وائرس کو شکست دینا چاہتی ہے اور اسے صرف اجتماعی تعاون سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔ اس لیے اراکین پارلیمان کی تنخواہ میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.