راجیہ سبھارکن نے کانپور کے شاطر بدمعاش وکا س دوبے کے چھ دن بعد بھی گرفتار ی نہ ہونے پر ناراضگی کی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کا کلیدی ملزم اب بھی پولیس کی گرفت سے فرار ہے۔
سنگھ نے بدھ کو سرکٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملزمین پر نکیل کسنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کانپور میں 2 جولائی2020 کی رات پیش آئے واردات کا یک گہری سازش اور پولیس و سیاسی رہنماؤں کے تال میل سے حکومت چلانے کا معاملہ قرار دیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی یوگی آدیتہ ناتھ کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کی ہائی کورٹ کے جج سے جانچ کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے مجرم ۔ سیاسی رہنماؤں اور پولیس کے درمیان خفیہ تعلقات اجاگر ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:چوبے پور کے سابق تھانہ انچارج گرفتار
سنجے سنگھ نے اس ضمن میں ہر خاطی چاہے وہ پولیس ٹیم کے ونے تیوار ی ہوں یا پھر اننت دیو سب کے خلاف مجرموں جیسا سلوک کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے۔
ریاستی حکومت عوام کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہےاور کورنا کی جانچ میں کنجوسی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے مقاملے میں یہاں کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد بہت کم ہے۔