دارالحکومت دہلی میں بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان و سابق دہلی صدر منوج تیواری نے تیمارپور اسمبلی سے عآپ کے رکن اسمبلی دلیپ پانڈے کے دفتر کو آئی ایس او (بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت ) سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والی تنظیم کو نشانہ بنایا ۔
منوج تیواری نے دہلی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او سند یافتہ ایم ایل اے کا دفتر کیسا ہے۔یہ حکومت دہلی کے لیے کچھ کرتی بھی ہے، یہ لوگ دہلی کو پیرس بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن اسے تو کچھ اور ہی بنادیا گیا ہے۔مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کس بنیاد پر اس دفتر کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے دہلی حکومت کے تیمار پور میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی دلیپ پانڈے کے آئی ایس او سرٹیفائیڈ دفتر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہےکہ رکن اسمبلی اپنے دفتر میں تو ملتے نہیں ہیں اور نہ ہی عوام کے مسائل کو سنتے ہیں۔۔ آئی ایس او کو بھی تحقیقات کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرنا چاہیے تھا اور اگر اس میں کوئی کمی ہے تو اگر کمی ہے تو سرٹیفکیٹ واپس لیا جائے۔
دہلی حکومت کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے منوج تیواری نے کہا کہ حکومت اپنے پروپیگنڈے کے لیے ایسا کام کر رہی ہے اور ادارے کو سرٹیفکیٹ واپس لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں:دہلی میں بارش کی پیشن گوئی
واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں تیمار پور سے عآپ کے ایم ایل اے دلیپ پانڈے کے دفتر کو آئی ایس او 9001۔2015 سرٹیفیکٹ ملا ہے۔خود دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے رکن اسمبلی کے دفتر پہنچ کر آئی ایس او سرٹیفکیٹ دیا۔ رکن اسمبلی کی سطح پر دلیپ پانڈے کا تیمارپور میں ایم ایل کا دفتر آئی ایس او سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا پہلا دفتر بن گیا ہے۔
آئی ایس او 9001 دنیا کا سب سے مشہور کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (کیو ایم ایس) معیار ہے۔اس تنظیم کا مقصد تنظیموں کو اپنے صارفین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی ضروریات کو زیادہ مؤثر طریقے سے پورا کرنے میں مدد کرنا ہے۔یہ ادارہ مستقل معیار پر عوامی خدمات اور سامان کی فراہمی کرنے والی تنظمیوں کی کارگردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔